خاموش ہو کھوئے کھوئے ہو اس شخص کي ياد ميں روئے ہو وہ جس نے تمہيں برباد کيا بھولے سے کبھي نہ پيار کيا وہ جس کے پيار ميں برسوں سے تم جاگے اور نہ سوئے ہو جو سارے رشتے توڑ گيا اور تنہا تم کو چھوڑ گيا تم اب بھي دل کي دنيا ميں اس شخص کي ياد سموئے ہو