محبت روح ميں اتر ہوا ستم ہے سو جان جاں تعلق ختم ہونے سے محبت کم نہيں ہوتي
جوتيرے واسطے سجنے سنورنے ميں گزرتي ہے بہت مصروفيت پر وہ بھي فرصت کم نہيں ہوتي
بہت کچھ تجھ سے بڑھ کر بھي ميسر تھا ميسر ہے نجانے پھر پھي کيوں تيري ضرورت کم نہيں ہوتي