|
سنو يہ دل کے رشتے يہ چاہتوں کے ناتے
ريشم کي طرح نازک ہوتے ہيں، شيشے کي طرح احساس اور پھولوں کي طرح نفيس ہوتے
ہيں اگر تم انہيں سلا مت رکھنا چاہتے ہوتو پھر خود سے بڑھ کر اس کي حفاظت کرنا
انہيں کبھي زمانے کي تيز نظر لگنے نہ دنيا اور کبھي بھي زمانے والوں تک ان رشتوں کي
مہک نہ پہنچنے دنيا اگر تم نے ان باتوں پر عمل کيا تو زندگي بھر يہ رشتے قائم رہيں
گے۔
اگر تم نے زرا بھي بے احتياطي سے کام ليا تو ياد رکھنا کہ ہماري قسم ريزہ ريزہ
ہوجائے گا ہمارا ہ روعدہ خيانيت کے سانچے ميں ڈھل جائے ہمارے خواب تعبيروں سے محروم
ہوجائيں گے، ہمارے ہونٹوں سے مسکراہٹوں کي بہاريں ہميں خزاں سونپ کو خود نہ جانے
کہاں روپوش ہوجائيں گي، ہمارے سکھ ہم سے بغاوت کرکے ہميں غم کي سياہ و بيز دنيا ميں
قيد کرديں گے، ہماري زندگي روگ بن جائيں گي اور ہم دونوں جيتے جي مرجائيں گے، لہذا
تم خیال کرنا۔۔۔۔۔
|