|
وہ اس طرح چلے جائيں گے کبھي سوچا نہ تھا
زندگي کبھي پلٹ کر نہ آئے گي کبھي سوچا نہ تھا
لمحہ لمحہ گزرگئے کئي سال
يہ لمحے بھي گزر جائيں گے کبھي سوچا نہ تھا
اک چال ہم چلے اک چال وہ چلے
وہ جيت جائيں گے کبھي سوچا نہ تھا
جتنے زيادہ حسين تھے وہ اس سے زيادہ لگتے تھے
اتني جلدي بدل جائيں گے کبھي سوچا نہ تھا
جنہيں تم ڈھونڈ رہے تھے سحر
وہ تمہيں بھول جائيں گے کبھي سوچا نہ تھا
|