|
اپني چاہتوں کو رشتوں ميں بدلنے نہيں دينا
خود کو ميرے دل سے نکلنے نہيں دينا
ہر وقت آباد خوشيوں کا چمن رکھنا
نفرت کے کسي پھول کو کھلنے نہيں دينا
لاکھ آندھي چلے ياں طوفان آئے
ميري اميد کا چراغ بجھنے نہيں دينا
جتنے بھي مواقع لائيں جدائي کا امکان
دل کو مگر وعدوں سے مکر نے نہيں دينا
اس زمانے سے يہ دل صدا غم اٹھائے
ميري چاہت تيرے دل ميں مرنے نہيں دينا
جب چاہوں مہر مہت کا سايہ مجھے دينا
تنہا مجھے دھوپ ميں جلنے نہيں دينا
|