|
بہت سے لوگ دکھوں ميں مجھے ياد رکھتے ہيں
ميں چاہتي ہوں کہ کوئي خوشي ميں مجھے ياد رکھے
تنہائي ميں تو ہر گزري بات ياد آتي ہے
ميں چاہتي ہوں کہ کوئي محفل ميں مجھے ياد رکھے
ميري نفرتيں ہر کسي کو محسوس ہوتي ہے
ميں چاہتي ہوں کوئي احساس ميں مجھے ياد رکھے
دن کے اجالے ميں تو کوئي لوگ ملتے اور بچھڑتے ہيں
ميں چاہتي ہوں کوئي رات کےاندھيرے ميں مجھے ياد رکھے
ميں نے بہت سے لوگ اور ان کي محبتيں ديکھيں
مجھے تلاش ہے مہر اس کي جو عمر بھر مجھے ياد رکھے
|