|
خوابوں کو حقيقت ميں بدلنے لگي ہوں ميں
زندگي کے نئے رستے پر چلنے لگي ہوں ميں
گزري بيتي باتوں کو خود سے جدا کرکے
اک نئے سانچے ميں ڈھلنے لگي ہوں ميں
کردوں گي روشن سب راہيں تمہاري
شمع کي صورت جلنے لگي ہوں ميں
مہکتا رہے گا سدا جيون تمہارا
خوشبو کي مانند بکھرنے لگي ہوں ميں
انا کے ہاتھون خود کو شکست دےکر
محبت کي دنيا فنا کرنے لگي ہوں ميں
کہتي تھي تجھے تيري ہوں سدا تيري رہوں گي
تيري طرح وعدے سے مکرنے لگي ہوں
آئوں مہر تم بھي ميري ہمت بندھائو
کہ تنہا زمانے سے لڑنے لگي ہوں ميں
|