|
ميں دل کي ہر بات تجھ سے نہ کہتي تو بہت اچھا تھا
اپنے غموں کو تنہا ہي سہتي تو بہت اچھا تھا
دنيا ميں تو کسي طور بھي جينے نہيں ديتي
لوگوں کي باتوں ميںآکر نہ بہکتي تو بہت اچھا تھا
خزائوں ميں گئي تھي پھولوں کے چمن ميں
اپني اوقات ميں رہتي تو بہت اچھا تھا
اک منزل جو تلاشي تو پھر اس پر مستحکم رہتي
اپني راہوں سے نہ بھٹکتي تو بہت اچھا تھا
وقت کے ساتھ ہي سہہ ليتي جدائي کے لمحے
مصنوعي کھلونوں سے نہ نہلتي تو بہت اچھا تھا
بہت جلدي کي ميں ترک تعلق ميں
وقت کے دھاروں سانہ بہتي تو بہت اچھا تھا
رستے ميں جب تنہا چھوڑ گيا تھا وہ
ميں اس لمحہ نہ ٹھرتي تو بہت اچھا تھا
کيسے ممکن تھا مسلسل خود ميں جلتے رہنا
ميں اس رات نہ پگھلتي تو بہت اچھا تھا
مجھے ڈبويا ميري رانا کي راني کي خواہش نے
مہر ميں اپني ذات ميں رہتي تو بہت اچھا تھا
|