|
محبتوں کا سفر بھي
کتنا عجيب سفر ہے
کتنے عجيب لوگ ہيں
کتنے عجيب راستے
چاہتوں کي بارش ہے پر
بے يقيني منزل ہے
تنہا طويل مسافت ہے
وقت کا سمندر ہے
سمندر ميں گہرائي ہے
پل کي کچھ خبر نہيں اور
ہزار وعدے ہيں
دلوں ميں کئي ارادے ہيں
وعدوں ميں کئي ارادے ہيں
وعدوں کي دوڑ ہمارے
دلوں کو يکساں باندھ کر
انجاب منزلوں کي طرف کھينچتي ہے
زندگي کي سڑکوں پر ہم
انجانے موڑ مڑتے ہيں
اپنے ہم سفر کے سنگ
ايک سمت چلتے ہيں
اگر طوفان بھي آجائے تو
اک دوجے کو جھکڑتے ہيں
مگر جو ہاتھ چھوٹ جائے تو
منزليں روٹھ جاتي ہيں
ڈوريں ٹوٹ جاتي ہيں
لاکھ کوشش کرنے سے بھي
کوئي سرا نہيں ملتا آسرا نہيں ملتا
محبتوں کا سفر بھي
کتنا عجيب سفر ہے
محبتوں کا سفر بھي
|