|
تھوڑا وقت لگے گا
ابھي تو تيرے پھول کي
مہک ہوا ميں گھلي نہيں
ابھي تو تيرے پيار رکي
صبح شام ميں ڈھلي نہيں
ابھي تو تيرے لفظ ميري
سماعتوں ميں گونجتے ہيں
ابھي تو راستوں ميں ہم
تيري وفائيں ڈھونڈتے ہيں
ابھي تو ميري سانسيں تيري
دھڑکنوں پر چلتي ہيں
ابھي يہ ممکن ہي کس طرح ہے
کہ دل ہمارے بدل چکے ہيں
کہ جب کہ سب کچھ وہيں رکا ہے
ابھي تو سب بدلنے ميں
تھوڑا وقت لگے گا
بہت ممکن ہے
کہ
تم بھي بدل جائو مہر
مگر ايسا ہونے ميں ابھي
تھوڑا وقت لگےگا
|