|
زرا ٹہر جائو
تمہيں جانا ہے تو جائو
ہم روکيں گے نہيں
اب کسي بات پر تمہيں
ٹوکيں گے نہيں
ہر قدم پر روکنا ہميں
اچھا نہيں لگتا
ہر بات پرٹوکنا ہميں
اچھا نہيں لگتا
اب جو چاہو کرو تم
مرضي ہے تمہاري
جيسے بھي گزارواسے
زندگي ہے تمہاري
ہماري فکر کي ہرگز
ضرورت نہيں ہے
ايسا لگتا ہے
تمہيں ہم سے
محبت نہيں ہے
جاتو رہے ہوں ہميں چھوڑ کر تنہا
تمہارے بن بھلا کيسے رہيں گےہم
تم نہ ہوگے تو ساري باتيں
کس سے کہيں گے ہم
کہہ بھي ليں گے مگر
ان باتوں کا کوئي حل نہ ہوگا
آج جو ہيں پل يہ ميرا کل نہ ہوگا
ہم نہيں چاہتے کہ تم بن رہيں ہم
مگر يہ بات دل کي
کيسے کہيں ہم
تمہي کو ہم نے چاہا ہے
تمہي جو ہم نے پانا ہے
تم کو جانا ہے تو جائو
ہم روکيں گے نہيں
جاتےجاتے مگر اک بات ميرے
دل کي سن جائو
کہ يہ دل کہہ رہا ہے مہر
ذر ٹہر جائو
|