حادثے جب راہنما ہو جائيں گے
راستے اپنے جدا ہوجائيں گےسچ کہو گے تو اٹھائو گے ستم
لوگ سارے ہي خفا ہوجائيں گے
يہ نہ سوچا تھا ترے جانے کے بعد
اس قدر بے آسرا ہوجائيں گے
اس طرح مل جائے گي ہم کو بقا
ہم تري خاطر فناہوجائيں گے
يہ گماں کب تھا کہ رخسانہ ضيا
با وفا بھي، بے وفا ہوجائيں گے |