|
تيرے ميرے سب افسانے اب پرانے ہوگئے ہيں
تيرے ميرے سب افسانے اب پرانے ہوگئے ہيں
چاہتوں کا دور گزرے اب زمانے ہوگئے ہيں
کچھ زمانے کي عطا ہے کچھ تو اپني بھي خطا
ہے
کچھ نہ کچھ تو اب ہوا ہے جو بے گانے ہوگئے ہيں
چوٹ تجھ کو جب لگي تھي درد مجھ کو بھي
ہوا تھا
اب تو ايسي بے حسي ہے غم سہانے ہوگئے ہيں
اک وہ دن تھے جب ہوا بھي کھيلتي تھي ساتھ
اپنے
اب تو اس سے بات کرنا زخم کھانے ہوگئے ہيں |