خالي آنکھيں
بانو آنکھيں مت کھولو بند ہيں ان ميں خواب مرے تازہ بال و پر ہيں يہ طائر اڑ جائيں گے کھو جائيں گے دور خلا ميں لوٹ کے پھر نہ آئيں گے ميں تو خالي ہاتھ ہوا ہوں دے کر اپنے خواب تمہيں ديکھو خالي آنکھيں ہوکر رہ نہ جائو تم