Download Urdu Font ipaki.com
News Islam Pakwan Urdu Adab Women Children










خوبصورت اور صحت مند نظر آئيں 60 سال کي عمر تک۔

 
چاليس سال اور آپ خوبصورتي۔
 بہت ممکن ہے کہ آپ کي آنکھوں اور منہ کے قريب لکيريں گہري شروع ہونا جائيں۔
دھوپ آپ کيلئے مزيد زيادہ نقصان کا باعث بن جائے گي اور اس کے اثرات بھي ظاہر ہونا شروع ہوجائيں گے، ممکن ہے کہ آپ کے جسم کے مسام بھي کھل جائيں جس سے جلد کي خوبصورتي متاثر ہوسکتي ہے۔
جسم ميں تيل پيدا کرنے کي صلاحيت بھي آہستہ آہستہ کم ہونے لگے گي، جلد کو اس وقت زيادہ نمي کي ضرورت پڑے گي۔
بالوں کا قطر بھي کم ہونے لگے گا، ممکن ہے کہ بال گرنے کي رفتار تيز ہوجائے اور بال زيادہ تيزي سے سفيد ہونے لگيں۔
 کيا کرنا چاہئيے۔
فيشل کلينزگ جاري رکھيں اگر آپ کي جلد خشک ہے تو کلينز کريم اور موئسچرائرز لوشن وغيرہ کا استعمال مفيد رہے گا۔
آنکھوں کے گرد پيدا ہونے والي لکيروں کو چھپانے کيلئے کوئي اچھي سي آنکھوں کي کريم استعمال کريں۔
اگر جلد پر داغ دھبے يا تل وغيرہ نمودار ہورہے ہيں، تو کسي ماہر جلد کو ضرور چيک کروائيں۔
بالوں کو صحت مند اور چمکدار رکھنے کيلئے کنڈيشنگ کروانا مت بھوليں۔
آپ کي جسماني حالت۔
آپ کے پھيپڑے 20سے 80 سال کي عمر کے درميان کمزور ہوتے رہتے ہيں، يہاں تک کہ آپ 80 سال کو پہنچتے ہيں تو پھيپڑے 40 فيصد کمزور ہوجاتے ہيں، 40 وے سال ميں بھي پھيپڑوں کي کارکردگي کم ہوجاتي ہے، بس کو بھاگ کر پکڑنا ميں کہيں زيادہ خطرات کا سامنا ہوتا ہے۔
تقريبا 43 سال کي عمر کو پہنچنے کے بعد قد سکڑنا شروع ہوجاتا ہے، يہ کوئي جادوئي کرشمہ نہيں بلکہ اس کي وجہ جسماني ڈھانچے کا کمزور ہونا اور خاص طور پر ريڑھ کي ہڈي کا کمزور ہونا ہے۔
ايک عام اندازے کے مطابق 80 سال کي عمر کو پہنچنچے تک خواتيں کا قد 50 ملي ميٹر تک سکٹر جاتا ہے۔
جسماني لچک ميں واضع کمي آجاتي ہے، اب آپ اتني آساني سے پائوں کے انگوٹھے کو نہيں چھو سکتيں، خاص طور پر اگر آپ ورزش وغيرہ نہيں کرتي۔
اعضا کي مضبوطي ميں بھي تيزي سے کمي آنے لگتي ہے، وزن وغيرہ اٹھانے ميں بھي آپ کو احتياط سے کام لينا پڑے گا۔
جسم ميں چربي کا تناسب تبديل ہوگا، خاص طور پر جسم کا نچلا حصہ بھاري ہوجائے گا، ممکن ہے کولہوں کا بھاري پن آپ کيلئے پريشاني کا سبب بن سکتا ہے ليکن کيا کيا جاسکتا ہے کہ يہ جسماني نظام کي قدرتي تکميل کا نام ہے۔
جسم کا مدافعتي نظام بھي کمزور پڑنے لگے گا، آپ کو اپني خوراک اور طرز زندگي کے بارے ميں محتاط رويہ اختيار کرنا پڑے گا، کيونکہ اب آپ خطرات کي زد ميں ہيں، خاص طور پر آپ کسي بھي قسم کے انفيکشن ميں بہت جلد مبتلا ہوسکتي ہيں۔
کيا کرنا چاہئيے۔
اگر آپ اس سے پہلے ورزش وغيرہ نہيں کرتي تو ابھي ابھي دير نہيں ہوئي ہے، تين مختلف اوقات ميں کم از کم 10 منٹ کي چہل قدمي ضروري ہے، آپ اپنے اعضا کي کمزوري کے عمل کو سست کرسکتي ہيں، کيلشئيم کا استعمال جاري رکھيں، يہ آپ کي ہڈيوں کو مضبوط رکھے گا۔
جوڑوں ميں لچک کا برقرار رہنا ہڈي ٹوٹنے وغيرہ کے خدشات کم سے کم کرديتا ہے۔
بلڈ پريشر اور کوليسڑول چيک کراتي رہيں اور ان ميں ہونے والي تبديليوں کو مد نظر رکھتے ہوئے خوارک کو بھي تبديل کرتي رہيں، خاص طور پر چکنائي کي زيادتي کے بارے ميں محتاط رہيں۔

اگلہ صفحہ

3

پچھلہ صفحہ

New Page 1 iPaki News Jobs at  Ipaki.com iPaki Classifieds iPaki Music iPaki Forum iPaki Yellow Pages Ecards iPaki Urdu