پچاس سال اور آپ ۔ آپ کي وزن ميں مسلسل اضافہ ہوتا رہے گا، ايک عام اندازے کے مطابق 90 في
صد خواتين کا تيس سے لے کر ستر سال کي عمر ميں 7 کلو وزن بڑھ جاتا ہے۔
يہ سن ياس حيض کي بندش کا دور ہوتا ہے پچاس يا ساٹھ کے درميان ٣٥ في صد ہڈياں
کمزور پڑ جاتي ہيں، اور يہ تين خواتين ميں سے ايک کو آسٹيو پورسس ہڈيوں کي
خستگي کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جس ميں ذرا سي چوٹ سے ہڈي کے ٹوٹ جانے کا احتمال
ہوتا ہے۔
ريڑھ کي ہڈي بھي کزور پرنے لگتي ہے، جس کا اثر پورے جسم پر پڑتا ہے۔
حيض کے بعد جسم کي مقدار ميں اضافہ تيري سے ہونے لگتا ہے، کمر چوڑي ہوجاتي ہے،
جبکہ پيٹ بھي بڑھ جاتا ہے۔
سن ياس کے بعد دل کے امراض کے خطرات کئي گناہ زيادہ ہوجاتےہيں۔ کيا کرناچاہئيے ۔ ہڈيوں اور اعضا کے خلاف آپ نے جنگ کرني ہے اور آپ سے زيادہ اپنےجسم کو
کوئي نہيں جانتا، بالکل ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بيٹھ جانا بھي آپ کيلئے نقصان دے
ہے آپ تھوڑا بہت وزن اٹھاتي رہيں، گھر کے کام جتنے ہوسکيں ضرور کريں۔
وقتا فو وقتا ادويات کا سہارا لينے ميں کوئي حرج نہیں ليکن کوشش کرليں کہ اسے
عادت نہ بنائيں۔
ايروبک ورزشيں بدستور کارآمد ہيں ليکن سخت ورزش سے بچنا ہے،ہفتے ميں تين سے
پانچہ دفعہ بيس سے تيس منٹ کي چہل قدمني ضرور کريں، يہ آ٫پ کو دل کے امراض اور
ہڈيوں کي خستگي کے خطرات سے بھي کسي حد تک بچائے گي۔
يوگا اور سانس کي ورزشيں بھي کارآمد ہوسکتي ہيں۔
بلڈ پريشر اور کوليسٹرول کا اندازہ کرنے کيلئے سالانہ بنيادوں پر ميموگرام
تشکيل ديں۔
اپني غذا پر بھي نظر رکھيں، ياد رکھيں کہ اب آپ کا معدہ نوجوانوں جيسا نہيں ہے،
اس پر صرف اتنا بوجھ ڈاليں کہ جتنا وہ سہہ سکے۔ خوبصورتي ۔ عام طور پر جلد 50 سال ميں خشک ہوجاتي ہے، اور ممکن ہے بعض اوقات جلد
خارش زدہ بھي ہوجائے۔
گردن ميں لکيريں زيادہ نماياں ہوجائيں گي اور جلد ڈھلنے لگے گي۔
ممکن ہے کہ ناخن بہت کمزور ہوجائيں اور کبھي کبھار جڑوں سے اکھڑ بھي سکتے ہيں۔
جسم ميں تيل پيدا کرنے والے گلينڈ کي کار کردگي انتہائي کم ہوجائے گي۔
جلد سے مسام آہستہ آہستہ بند ہونے لگيں گے، جلد کے داغ دھبے اور جھرياں زيادہ
نماياں ہوجائيں گي، خاص طور پر چہرے، گردن اورہاتھون پر لکيريں زيادہ دکھائي
دينے لگيں گي۔
بال جلد ٹوٹنے اور گرنے لگے اور ان کا 50 فيصد حصہ سفيد ہوجائيے۔ کيا کرنا چاہئے ۔ کلينزگ اور موئسچرائزنگ کا سلسلہ باقاعدگي سے جاري رکھيں۔
سن بلاک لوشن اور کريموں کا استعمال کرتي رہي۔
ٹھنڈے پاني سے غسل نہ کرنا زيادہ بہتر ہوگا، گرم پاني جلد کو خشک کرتا ہے۔
باڈي لوشن اور تيل سے جلد کو نرم رکھنے کي کوشش جاري رکھيں۔
بالوں کو روزانہ مت دھوئيں۔ پتلے اور باريک بالوں کيلئے آنے والا شيمپو استعمال
کرنا زيادہ بہتر ہوگا۔