Download Urdu Font ipaki.com
News Islam Pakwan Urdu Adab Women Children









بچوں کي نگہداشت۔
بچوں کي ورزش، بچے کھانا کيوں نہيں کھاتے وغيرہ۔
دونوں ہي رويے بچوں کيلئے کسي بھي کام کو ذمہ داري سے کرنے ميں رکاوٹ بنتے ہيں جب بچہ بلوغت کو پہنچتا ہے تو غير ذمہ دارانہ فيصلے، حد سے زيادہ آزادي اور انديشے بہت نقصان دہ ثابت ہوسکتے ہيں، بچوں ميں اپني مرضي سےکوئي چيز پسند کرنا يا نہ کرنے کي صلاحيت ہوني چاھئيے وہ اپني غلطيوں سے ہي سيکھيں گے، والدين اپنے نو عمر بچوں سے يہ توقع رکھتے ہيں، کہ وہ ذمہ داري اور پختگي سے پيش آئيں جو کہ کسي بھي طرحمناسب نہيں۔
والدين کو اپنے بچوں کے درميان بڑي احتياط سے اعتماد کے رشتے قائم کرنے چاہئيں نہ کہ مقابلہ آرائي اور حسد سے اکثر والدين کيلئے بچوں ميں لڑائي درد سر بني ہوتي ہے ہميں اس بات کو سمجھنے کي کوشش کرني چاہئے کہ ہمارے بچے آپس ميں لڑتے جھگڑتے کيوں ہيں ماہرين کے خيال ميں بچے اکثر والدين کي توجہ حاصل کرنے کے کيلئے مقابلہ کرتے ہيں، اور يہ چيز بعض اوقات لڑائي پر جاپہنچتي ہے۔
لڑائي کي ايک دوسري وجہ ان کا آپس ميں بہت زيادہ قريب رہنا اور ايک دوسرے سے تنہا نہ ہونا بھي ہے، تنہا ہونے کا مطلب يہ نہيں ہے کہ ہر بچے کا اپنا الگ بيڈ روم ہونا چاہئيے۔ بلکہ بچے کو اس بات پر مجب نہ کيا جائے کہ وہ صرف اپنے بہن بھائيوں کے ساتھ کھيلے ان کے ہي ساتھ رہے، تنہائي گھر کے کسي حصے ميں بھي مل سکتي ہے، اسے اکيلئے وقت گزارنے ديں، جہاں بچہ اپني مرضي سے کچھ بھي کرے، کچھ بچوں کا ذہن  کتابيں پڑھنے دوسروں کےساتھ مل کر کھيلنے يا پينٹنگ وغيرہ کے بجائے فطري طور پر تنہا وقر گزارنے کي طرف مائل ہوتا ہے جبکہ ديگر بچے اس طرح کي پابندي ميں مشکل محسوس کرتے ہيں اور آخر کار انکا يہ غبار لڑائي کي صورت ميں نکلتا ہے۔
 


 
New Page 1 iPaki News Jobs at  Ipaki.com iPaki Classifieds iPaki Music iPaki Forum iPaki Yellow Pages Ecards iPaki Urdu