Download Urdu Font ipaki.com
News Islam Pakwan Urdu Adab Women Children









بچوں کي نگہداشت۔
بچوں کي ورزش، بچے کھانا کيوں نہيں کھاتے وغيرہ۔
ناکامي سے دور رکھنا چاہتے ہيں، ناکامي کو دور رکھنے ميں ان کي عزت ميں اضافہ ہوگا، جب والدين  بچے کي ہر ضرورت کو پورا کرنےکيلئے تيار رہتے ہيں اور پہلے سے يہ سمجھ ليتے ہيں کہ ان کو کونسي چيز خوشي يا غم ديتي ہے، تو بچے کو کچھ سيکھنے کا موقع نہيں ملے گا، بچوں کو ناکامي کے احساس سے نمٹنا آنا چاہيے، حقيقت ميں اس سے ان ميں اعتماد پيدا ہوتا ہے، اور يہ جذبہ کہ ميں يہ خود کرسکتا ہوں، بچے کس طرح سيکھيں کہ کوشش کا مطلب ہے بار بار اس کام کو کرنا، کيا والدين انہيں ناکامي کے تجربے سے روکيں گے؟ اگر والدين روکيں گےتو بچوں ميں اعتماد نہيں آئے گا۔
بعض اوقات  جب نو عمر بچے اپني زندگيوں ميں زيادہ حقوق کا مطالبہ کرتے ہيں تو يہ چيز ان کے والدين سے اختلاف کا باعث بنتي ہے وہ اس رويے کو اپني اتھارٹي کيلئے چيلنج سمجھتے ہيں اگر والدين گفت و شينہ سيکھ جائيں بہت زيادہ ذمہ داريوں کے بدلے ميں ان کي درخواست کو مان جائيں تو اس سے بہتر پر اعتماد تعلقات کي ابتدا ہو سکتي ہے، والدين بچوں سے کھل کر بات کريں اور انہيں سمجھائيں کہ ہمارے خدشات کي ابتدا ہوسکتي ہے، ايسے  ميں بچے خوش ہوگے کہ ان کے والدين نے ان پر بھروسہ کيا، اعتماد کرنا ايک ايسا اہم سبق ہے، جسے بچوں کو ضرور سيکھنا چاہئے، اعتماد کچھ لو اور کچھ دو کي بنياد پر ہونا  چاہئے جسے باہمي شراکت بڑھتي ہے، يہ ايسي قوت ہے جو بچوں کو آئندہ زندگي ميں پورے اعتماد سے مقابلے کيلے تيار کرتي ہے، اس لئے والدين کو اپنے بچوں ميں اعتماد پيدا کريں اور انکا اعتماد حاصل کريں۔
ماں کي گود سے بچے کي پہلي درس گاہ ہوتي ہے، اس میں کوئي شک نہيں ہے، کہ ماں ہي وہ شخصيت ہے جو بچے کو اپنا خون جگر دے کر پرورش کرتي ہے، نو ماہ اپنے جسم ميں رکھ کر اس کي تخليق کرتي ہے، کوئي بھي ماں يہ نہيں چاہتي ہے کہ اس کا بچہ غلط راہ پر چلے بلکہ ماں کي خواہش ہوتي ہے کہ اس کا بچہ ترقي کي منازل طے کرتا ہوا اعلي مقام پر پہنچے، حاضر کو ديکھتے ہوئے ہر شخص يہ سوچنے پر مجبور ہے کہ آج جديد اور مصروف دور ميں مائوں کا اپني اولاد کے حوالے سے کيا کردار ہونا چاہئيے؟ جس سے وہ اپنے بچوں کا اعتماد حاصل کرسکيں اور گھريلوں ماحول کو خوشگوار بنا سکے۔
 


 
New Page 1 iPaki News Jobs at  Ipaki.com iPaki Classifieds iPaki Music iPaki Forum iPaki Yellow Pages Ecards iPaki Urdu