خوبصورتي کيلئے غسل
غسل صحت کيلئے ہي نہيں، خوبصوتي کيلئے بھي
ضروري ہے، غسل سے جسم کے خون کے دورے ميں اضافہ ہوتا ہے، جس سے جسم ميں چستي
پھرتي آتي ہے، جسم کے مسام اچھي طرح کھل جاتے ھيں اور جسم کي گندگي باہر نکل
جاتي ہے اور جسم ترو تازہ ہوجاتا ہے، غسل سے ذہني تناؤ بھي دور ہوتا ہے غسل کي
کچھ اقسام ھيں۔
ٹھنڈے پاني سے غسل۔
ٹھنڈے پاني سے غسل کرنے سے
جسمم ميں چستي پيدا ھوتي اور جلد خوبصورت نيز چمکدار بنتي ہے، جلد کے مردہ
خلئيے اچھي طرح سے دور ہوجاتے ھيں، جلد کے خلئيوں ميں خون کا دورہ تيزي سے ہونے
لگتا ہے، جلد ملائم اور شگفتہ بنتي ہے، گرمي کے دنوں ميں ٹھنڈے پاني سے دو وقت
کا غسل جسم ميں نئي تازگي لاتا ہے۔
گرم پاني سے غسل۔
سردي کے دنوں ميں نيم گرم پاني سے کيا گيا
غسل جسم ميں پھرتي پيدا کرتا ہے، جسم کي تکان کو دورکرتا ہے اور نيم گرم پاني
کا غسل جسم کي چربي کو کم کرتاہے۔
چکنا غسل۔
غسل سے پہلے جسم پر زيتون، ناريل يا سرسوں کے
تيل کي مالش کرکے ٹھنڈے پاني سے غسل کيا جائے، تو جلد تندرست، ملائم اور چمکدار
بنتي ہے، تيل کي مالش کے بعد نيم گرم پاني سے غسل کرنے سے تکان اورموٹاپا دور
ہوتا ہے۔
نمکين پاني سے غسل۔
ايک بالٹي پاني ميں آٹھ دس چمچع نمک ملا کر
پاني کو نمکين کرليں، اس پاني سے غسل کرنے سے جسم کے مردہ خلئيے اچھي طرح سے
نکل جاتے ھيں، جسم کي تکان بھي فورا دور ہوجاتي ہے اور پسينے کي بدبو بھي اچھي
طرح سے نکل جاتي ہے۔
اسٹيم باتھ، بھاپ غسل
يہ غسل کا ايک خاص طريقہ ہے، يہ جسم کے لئے کافي مفيد ہوتا ہے، اسٹيم باتھ سے جسم ميں انوکھي
تازگي آتي ہے، جسم کي غير ضروري چربي کم ہوتي ہے اور ہاتھ پاؤں کا درد سوجن
اورتکان بھي دور ہوجاتي ہے، اسٹیم باتھ پندرہ دن ميں ايک بار کرسکتے ھيں۔
گھر ميں اسٹيم باتھ کيسے ليں؟
ايک بڑے ٹب ميں
کھولتا ہوا گرم پاني ليں، اسے رسي کي چار پائي سے نيچے رکھ ديں چار پائي کے
اوپر کچھ نہ رکھيں، کمرے کي تمام کھڑکياں اور دروازے بند کرديں، اب سارے کپڑے
اتر کر چارپائي پر ليٹ جائيں، اوپر ايک پتلي چادر اوڑھ ليں، تھوڑي دير کے بعد
بھاپ ليں اس سے جسم کے تمام مسام اچھي طرح کھل جائيں گے، ان ميں سے پسينہ نکلنے
لگے گا، اس کے بعد تولئيے سے سارے جسم کو اچھي طرح سے پونچھ ليں اور تھوڑي دير
بعد درميانے ٹھنڈے پاني سے غسل کرليں۔
ٹب غسل
قد آدم سائز کے ٹب ميں موسم کے مطابق ٹھنڈا
يا گرم پاني بھر کر اس ميں ليٹ کر غسل کريں، ٹب غسل سے چستي اورتازگي آتي ہے
اور جسم کا نچلا حصہ اچھي طرح سے صاف ہوجاتاہے، زچگي کے بعد نمکين پاني سے ٹب
ميں غسل کرنے سے پيٹ کي جھرياں کم ہوجاتي ھيں۔
شاور باتھ، فوارہ غسل
يہ خوبصورتي کے لئے اچھا غسل ہے، اس غسل ميں
پاني کا فوارہ جسم کے مختلف حصوں پر ڈاليں، تيز پاني کا فوراہ جسم پر پڑنے سے
جسم کے خلئيوں ميں خون کا دورہ تيزي سے ہونے لگتا ہے، جس سے جلد چکمنے لگتي ہے،
اس سے بال خوبصورت اور مظبوط بنتے ھيں۔
اسفنج غسل
جسم کے کسي خاص حصے کوگيلے کپڑے يا اسفنج سے
صاف کرنے کے عمل کو اسفنج غسل کہا جاتا ہے، اسفنج غسل کے ذريعے گردن، کہنيوں
پيٹھ، کمر اور پاؤں کے گھٹنوں کوصاف کرکے خوبصورت بنايا جاسکتا ہے۔
ان باتوں پر توجہ ديں
زيادہ گرم پاني سے غسل نہ کريں، زيادہ گرم پاني جلد کو بالوں اور صحت کو نقصان
پہنچاتا ہے۔
جسم کو اچھي طرح مل مل کر نہائيں، اس سے جلد کے مردہ خلئيے اچھي طرح نکل جاتے
ھيں اور خلئيوں ميں خون کا دورہ تيز سے ہونے لگتا ہے، جس سے جلد چمکنے لگتي ہے۔
پاني ميں عرق گلاب، ليموں کا رس اور کچا دودھ ملا کر غسل کرنے سے جلد اور زيادہ
خوبصورت اور ملائم بنتتي ہے اور پسينے کي بدبو بھي اچھي طرح سے دور ہوجاتي ہے۔
غسل سے پہلے جسم پر ہلدي کا ليپ کرنے سے جلد ميں نئي چمک آجاتي ہے۔
غسل کے وقت صابن سے ميل دورکرنے کے بجائے بيسن آٹا ، سوجي وغيرہ سے جلد
کو صاف کرنا زيادہ اچھا رہتا ہے۔
ہفتے ميں ايک بار سارے جسم پر ابٹن لگانے کے بعد غسل کريں، تو جلد زيادہ
خوبصورت بنتي ہے۔
غسل کے بعد روئيں دار تولئيے سے تھپتپا کر جسم کو خشک کريں۔
جسم کے اندروني حصے، انگليوں کے درميان اور کان کو بھي اچھي طرح خشک کرليں، ان
حصوں کے اچھي طرح سے خشک نہ ہونے پر انفيکشن ہونے کا خطرہ رہتا ہے۔
|