Download Urdu Font ipaki.com
News Islam Pakwan Urdu Adab Women Children









خوبصورتي اور آپ۔منہ اور چہرے کي خوبصورتي۔

گردن کي خوبصورتي

لمبي، خوبصورت، صراحي دار گردن خوبصوتي کا مظہر ہوتي ہے، ملائم، سڈول اور چمکدار گردن خوبصوتي کے ساتھ ساتھ شخصيت کو بھي پرکشش بناتي ہے، جسم کے دوسرے اعضا کي طرح گردن کي خوبصورتي کو قائم رکھنے کے لئے اس طرف توجہ دينے کي ضرورت ہوتي ہے۔

ان باتوں پر توجہ ديں۔

   چہرے کي طرح گردن کي بھي روزانہ اچھي طرح صفائي کريں۔
   تيز دھوپ ميں نکلنے پر گردن کي حفاظت پر بھي توجہ ديں۔
   رات کو سونے سے پہلے چہرے کي طرح گردن کا ميک اپ بھي اتارديں۔
   سرجھکا کر نہ چليں، اس سے گردن پيچھے کي طرف گوشت ابھر آتا ہے، اور ڈبل چن کا مئسلہ ہوجاتا ہے۔
   کام کرتے يا اٹھتے بيٹھتے ، چلتے وقت گردن کو سيدھا رکھيں، گردن کو زيادہ دير تک جھکانئے رکھنے يا اونچا کئے رکھنے سے گردن کي خوبصورتي پر اثر پڑتا ہے۔
   گردن کے سڈول پن کے لئے زيادہ گيس پيدا کرني والي چيزيں نہ کھائيں ، غذائيت سے بھر پور متوازن غذا ليں۔
   گلے ميں مصنوعي زيورات آرٹيفيشل جيولري پہنے سے بچيں،اس طرح کے زيورات بھي گردن کي خوبصورتي پر منفي اثرات ڈالتے ھيں۔
   گردن کو سڈول بنائے رکھنے کے لئے منہ کو اس طرح سے پھولائيں، جيسے آپ سيٹي بجارھي ہوں اب آہستہ آہستہ سانس کو چھوڑديں، ايسا کئي بار کريں، اس سےگردن اور چہرے کي جھرياں دور ہوتي ھيں۔

ميلي گردن کي صفائي کے لئے نسخے۔

   آدھا ليموں ليں اس ميں  سے بيچ نکال ليں، اس ليموں کو کچے دودھ ميں ڈبو ڈبوکرگندي،گردن پر رگڑيں، ليموں اور دودھ ميں پائے جانے والے عناصرگردن کي جلد کا ميل اچھي طرح سے نکال ديتے ھيں۔
   ايک چمچہ سنگترے کے خشک چھلکوں کا سفوف ايک چمچہ موسمبي کے خشک چھلکوں کا سفوف ليں ان سب کو ملا کر حسب ضرورت کے مطابق عرق گلاب ملا کر پيسٹ تيار کريں، اس پيسٹ کو ميلي گردن پر ہلکے ہاتھوں سے رگڑ لگائيں، خشک ہوجانے پر گردن کو ٹھنڈے پاني سے دھوليں، ان چھلکوں ميں پائے جانے والے عناصر مردہ خليوں کو اور ميل کو اچھي طرح سے نکال ديتے ھيں، عرق گلاب خليوں کے لئے ٹانک کاکام کرتا ہے۔

گردن کا سياہ پن دور کرنے کے نسخے۔

   کدو کش کي ھوئي دو چمچ ککڑی ميں آدھي چمچہ ليموں کا رس آدھا چمچہ ملتاني مٹي ملا کر سياہ گردن پر لگا کر ہلکے ہاتھوں سے مسليں، اس مرکب کو آدھ گھنٹے تک لگا رہنے ديں، خشک ہونے پرصاف کرليں، يہ اچھي قسم کا سکرب ہے، ککڑي ميں پائے جانے والے عناصر سورج کي کرنوں سے سياہ ہوئي جلد کو صاف کرتے ھيں، ملتاني مٹي جلد کے مردہ خليوں کو دور کرنے کے ساتھ فالتو تيل کو بھي جذب کر ليتي ہے۔
   گردن پر زيادہ ميل يا سياہ پن ہونے پر آدھے ليموں پر آدھا چمچہ چيني رکھ کر گردن پر ہلکا ہلک گڑيں، يہ مرکب بليچنگ اور سکرب کا کام کرتا ہے اور سياہ پن دور کرنے کے ساتھ ساتھ جھرياں بھي دور کرتا ہے۔
   آلو کے سلائس کولے کر گردن پر رگڑيں، آلو ميں موجود اجزا گردن کي جلد کو اچھي طرح سے بليچ کرکے سياہ پن کو دور کرديتے ھيں، يہ نسخہ غسل کرنے سے پہلے باقاعدہ طور پر سے استعمال کيا جا سکتا ہے۔
   ايک انڈے کي زردي ميں ايک چمچہ دودھ، چار بوند ليوں کا رس، چار بوند سنگترے کا رس، اس سب کو اچھي طرح سے ملا کر پھينٹ ليں،اس مرکب کو سياہ گردن پر لگائيں،انڈے ميں پائے جانے والے عناصر فري ريڈيکلس کو دور کرتے ھيں، اس ميں موجود عنصر سوراخوں کو چست کرتا ہے، اور ريشوں کي تکميل ميں کافي مفيد ہوتا ہے۔

گردن کي جلد کو نکھارنے کے لئے نسخے۔

   ايک چمچہ ميدہ اور ايک چمچہ ملک پاؤڈر، ان ميں ضرورت کے مطابق عرق گلاب  ملا کر پيسٹ(Paste) تيار کر ليں، اس پيسٹ کو گردن پر لگائيں پندرہ منٹ کے بعد گردن کو ٹھنڈے پاني سے دھوليں، ميدہ جلد پر تناؤ پيدا کرتا ہے،جس سے جسم ميں خون کا دورھ تيز ہوجاتا ہے، ملک پاؤڈر اور عرق گلاب ميں پائے جانے والے عناصر مردہ خليوں کو باندہ کر رکھنے والے عناصر کو ختم کرديتي ہے، جس سے مردھ خلئيے وہاں سے آساني سے صاف ہو جاتے ھيں اور گردن کي جلد صاف اور اجلي ہو جاتي ہے۔
   ايک چمچہ شہد ميں آدھ چمچہ ليموں کا رس ملا کر گردن پر لگائيں، پندرہ منٹ کے بعد گردن کو نيم گرم پاني سے دھو ليں، جس سے شہد ميں پائے جانے والے عناص سکروز(Sukroz) گلوکوز(Glucose) فرکٹوز(Fractose)  جلد کو توانائي عطا کرتے ھيں، ليموں ميں موجود عناصر جلد کو اچھي طرح  سے بليچ کرديتے ھيں، ہفتے ميں دوبار يہ طريقے کار اپنانے سے گردن کي جلد خوبصورت بني رہتي ہے۔
   کچا دودھ روئي کے ٹکڑے سے روزانہ گردن پر لگانے سے جلد نکھر جاتي ہے،دودھ کليزز اور بليچ کا کام کرتا کرتا ہے، يہ جلد کي گہرائيوں تک پہنچ کر جلد کو صاف کرتا ہے اور جلد کو غذائيت ديتا ہے، روزانہ يہ نسخہ استعمال کرنے سے جلد خوبصورت اجلي بني  رہتي ہے۔
  گاجر کو ابال ليں، ٹھنڈي ہونے پرگاجر کو گردن پر مليں، خشک ہوجانے پر پاني سے گردن کو دھوليں،گاجر ميں وٹامن اے، بي، سي، پوٹا شئيم آئيرن ميگنيشيم کيلشئيم سوڈيم کلورائيڈ کيروٹين بيٹا وغيرہ عناصر شامل ھيں،اس نسخے کے باقاعدہ استعمال سے گردن کے داغ دھبے دور ہوجاتے ھيں اور گردن کي جلد ملائم نرم اور مظبوط بن جاتي ہے۔


 
New Page 1 iPaki News Jobs at  Ipaki.com iPaki Classifieds iPaki Music iPaki Forum iPaki Yellow Pages Ecards iPaki Urdu