کھلے
مسام
جلد کي مناسب ديکھ بھال نہ کرنے سے کئي طرح
کے مسائل پيدا ہوجاتے ھيں، ان مسائل ميں کھلے مسام کا مسئلہ بھي ہے جلد کے چکنے
غددوں کے زيادہ سرگرم ہونے کي وجہ سے مساموں ميں چکانائي جمع ہوجاتي ہے، لگاتار
چکانئي جمع ہونے کي وجہ سے جلد موٹي ہو جاتي ہے جس سے مساموں کا قدرتي لچکيلا
پن ختم ہوجاتا ہے اور مسام پھيل جاتے ھيں۔
کھلے مسام ہونے کي
وجوہات۔
جلد کي صيح طريقے سے صفائي نہ کرنا،
پيٹ ميں خرابي پيدا ہونا کھانے ميں زيادہ مقدار ميں تيل اور چربي کا استعمال
کرنا، بار بار کاسميٹکس کا تبديل کرنا، رات کو ميک اپ صاف کئے بغير ہي سوجانا،
چہرے پر کافي گاڑھا اور موٹا ميک اپ کرنا، چہرے پر زيادہ مقدار ميں ٹالکم پاؤڈر
يا فيس پاؤڈر کي پرت لگا کر رکھنا وغيرہ وجوہات سے مساموں ميں پيلاؤ آجاتا ہے۔
ان باتوں پر توجہ ديں۔
مساموں کو بڑا ہونے سے روکنے کے لئے سب سے پہلے ضروري ہے کہ مساموں ميں چکانئي
جمنے ہي نہ ديں، اس کے لئے جلد کي مناسب صفائي کريں۔
فيس پاؤڈر، ٹالکم پاؤڈر کا استعمال کم کريں۔
رات کو سونے سے پہلے ميک اپ ضرور صاف کريں، جس سے جلد کو ضروري آکسيجن
حاصل ہوتي ہے۔
چربي اور چکانائي والي چيزوں کا زيادہ استعمال نہ کريں، اس سے چکنے غدود
زيادہ سرگرم ہو جاتے ھيں اور مساموں ميں رکاوٹ پيدا کرديتے ھيں۔
جب بھي باہر سے آئيں، چہرے کو ٹھنڈے پاني سے اچھي طرح دھوئيں، اس کے بعد دودھ
يا عرق گلاب ميں روئي کا ٹکڑا بھگو کر چہرے کو اچھي طرح صاف کريں، اس سے
چہرے پر جمي ہوئي دھول، مٹي اور چکنے اجزاء اچھي طرح صاف ہوجاتے ھيں۔
گہرا اور گاڑھا ميک اپ نہ کريں، اس کي جہ سے جلد کو مطلوبہ مقدار ميں آکسيجن
حاصل نہيں ہو پاتي۔
مساموں کو چکانائي کو دبا کر نہ نکاليں، اس سے وہاں گڑہے ہو جاتے ھيں، اور
انفيکشن ہونے کا خطرہ رہتا ہے۔
کھلے مساموں کو کم کرنے کيلئے نسخے۔
ايک چمچع سرکہ ميں چار چمچع پاني ملاکر روئي کے ٹکڑے سے چہرے کے کھلے مساموں پر
لگائيں، اس کا بليچنگ افيکٹ جلد کو گہرائي تک ساف کرتا ہے، سرکہ اچھي قسم کا
اليسٹرجينٹ ہے جو کھلے مساموں کو کم کرتا ہے۔
برف کا ٹکڑا لے کر چہرے پر رگڑيں، اس سے کھلے مسام کم ہوتے ھيں، برف پٹھوں ميں
تناؤ پيدا کرکے خون کے دورے کو تيز کرکے مساموں کو بند کرنے ميں مدد ديتا ہے۔
آدھا کپ نيم گرم پاني ميں چوتھائي چمچع پھٹکري کا سفوف ملا کر روئي کے ٹکڑے سے
چہرے پر لگائيں، پھٹکري کا بليچنگ افيکٹ جلد کو گہرائي تک صاف کرتا ہے، اس کي
ايسٹر جينٹ خوبي مساموں کو کم کرتي ہے۔
انڈے کي سفيدي لے کر چہرے پر لگائيں، پندرہ منٹ کے بعد ٹھنڈے پاني سے چہرے کو
اچھي طرح سے دھو ليں، انڈے ميں پائے جانے والے اجزاء جلد کي اچھي طرح صفائي
کرتے ھيں، اور کھلے مساموں کو کم کرنے ميں مدد ديتے ھيں۔
ايک چمچع جو يا مکئي کا آتا ليں اور گرم پاني ملاکر پيسٹ تيار کرليں، اس پيسٹ
کو چہرے پر لگائیں، خشک ہونے پر ٹھنڈے پاني سے
دہوليں، جو اور مکئي ميں پائے
جانےوالے عناصر جلد کي اچھي صفائي کرتے ھيں، کھلے مساموں
کوکم کم کرتے ھيں، اور
جلد کو قدرتي شگفتگي عطا کرتے ھيں۔
دو چمچع کھيرے کو کدو کش کرکے اس ميں چار پانچ بوند ليموں کا رس ملا کر
چہرے پر لگائيں، پندرہ منٹ بعد چہرے کو ٹھنڈے پاني سے صاف کرديں، کھيرے اور
ليموں ميں پائے جانے والے عناصر کھلے مساموں کو بند کرنے ميں معاون ہوتے ھيں۔
|