Download Urdu Font ipaki.com
News Islam Pakwan Urdu Adab Women Children









خوبصورتي اور آپ۔منہ اور چہرے کي خوبصورتي۔

ابٹن

ہمارے جسم کي جلد کي سطح کے نيچے لاکھوں کرڑوں خلئيوں کي نئي پرت بنتي رہتي ہے، اور پرانے مردہ خلئيے جھڑتے رہتے ھيں، مردہ خلئيوں کے جھڑ جانے تين چار ہفتوں کا وقت لگتا ہے، بڑھتي عمر کے ساتھ ساتھ مردہ خلئيوں کا جھڑنا آھستہ پڑجاتا ہے، مردہ خليوں کي پرت اگر وقت پر جلد سے الگ نہ ہو پا ئے، تو يہ جلد پر جم جاتي ہے، ايسے ميں جلد بے جان اور دھندلي دکھائي دينے لگتي ہے، رنگ بھي پھيکا دکھائي دينے لگتا ہے، اس کے علاوہ جلد کي نمي اور چکانا بنائے رکھنے کي طاقت بھي کم ہوجاتي ہے،نمي اور چکنائي کے فقدان سے جلد پر چھرياں ابھر آتي ھيں، جب خلئيوں کو پھيلنے کي جگہ نہيں ملتي، تب يہ مردہ خلئيوں کے ارد گرد جمع ہو کر مہاسوں کي صورت اختيار کرليتے ھيں، ايسے ميں جلد کي باقاعدہ صفائي کےساتھ ساتھ ابٹن کا استعمال کيا جائے، توجلد کي خوبصوتي اور چکانائي کو محفوظ رکھا جاسکتا ہے۔
ابٹن مردہ خلئيوں کو دور کرکے تندرست خلئيوں کو بناتا ہے، جلد کو جوان بنائے رکھنے کي صلاحيت عطا کرتا ہے، ابٹن جھريوں کو دور کرنے ميں پر اثر کام کرتا ہے، ابٹن سے جلد کے مسام کس جاتے ھيں، خون کے دورے ميں بہتري پيدا ہوتي ہے اور چہرے دمکنے لگتا ہے،  ابٹن کا باقاعدہ استعمال کرنے سے رنگ و روپ ميں کئي گناہ نکھار آتا ہے، جسم کے کمزور غير ضوري بال نکالنے ميں بھي معاون ہوتا ہے، ابٹن جلد کے لئے  ايک بہترين ٹانک بھي ہے۔

ان باتوں پر توجہ ديں۔

  ابٹن لگانے سے پہلے چہرے کو اچھي طرح صاف کرليں، اس کے بعد ملائي يا مکھن لگا کر ہاتھوں سے چہرے کي مالش کريں۔
  مالش کرنے کے بعد چہرے پا بھاپ ليں، بھاپ لينے کے لئے ابلتے پاني کے برتن کے سامنے چہرے کو جھکا کر رکھيں۔
  اب تولئيے يا چادر سے سر کو ڈھانپ ليں، بھاپ لينے سے جلد کے مسام اچھي طرح سے کھل جاتے ھيں، جس سے ابٹن کا اور زيادہ فائدہ ملتا ہے۔
  ہفتہ ميں ايک بار ابٹن لينے سے کام چل جاتا ہے۔
  نہانے سے کم سے کم آدھے گھنٹہ پہلے ابٹن لگائيں۔
  ابٹن لگانے کے بعد دھوپ ميں نہ جائيں، اس سے جلد کے سياہ ہونے کا خطرہ رہتا ہے۔
  ابٹن لگانے کے بعد بات چيت نہ کريں، نہ ہي کوئي کام کريں، اس سے چہرے  پر لگے ابٹن کا صيح فائدہ نہيں ملتاہے۔
  ابٹن خشک ہونے کے بعد رگڑ کر بتياں بناتے ہوئے اتاريں، ابٹں اتارتے وقت خيال رکھيں کہ ابٹن ہاتھ سے نيچے سے اوپر  کي طرف اندر سے باہر کي طرف مالش کرتے ہوئے اتارديں۔
  ابٹن اتارنے کے بعد چہرے کو ٹھنڈے پاني سے اچھي طرح صاف کرليں، چہرے کو صاف کرنے کے لئے کسي قسم کا صابن، ليکوئڈ سوپ وغيرہ کا استعمال نہ کريں، اور نہ کسي قسم کي کريم لگائيں۔

مختلف اقسام کے ابٹن۔

مونگ اور چنے کي دال کا ابٹن۔
ايک چمچع مونگ کي دال، ايک چمچع چنے کي دال لے کر کچھ دير کيلئے پاني ميں بھگوديں، اس کے بعد اسے اچھي طرح سے پيس ليں،  اب اس ميں آدھا چمچع ہلدي دو تين، بوند بادام روغن اور تھوڑي سي جائفل گڑ کرڈاليں، اچھي طرح پھينٹ کر چہرے اور ہاتھوں پر لگائيں، اس سے چہرے  پر کرشماتي نکھار آئے گا۔

مسورکي دال کا ابٹن۔
آدھ کپ دودھ ميں دو چمچع مسور کي دال، چار پانچ عدد چمچع چرونجي اور ايک بادام ڈال کر بھيگنے کے لے رکھ ديں، صبح ان سب کو اچھي طرح پيس ليں، اسے چہرے، گردن، ہاتھوں اور پاؤں پر لگائيں، اس سے چہرے کے داغ دھبے اور غير ضروري مسام دور ہوجاتے ھيں۔

چاول کا ابٹن۔
دو چمچع چاول کو آدھ کپ دودھ ميں بھگو ديں، تھوڑی دير کے بعد اچھي طرح پيس ليں، اس ميں آدہ چمچع زيتون کا تيل ملا کر گردن پر لگائيں، يہ چہرے  اور گردن کي جھريوں اور سياہ پن کو دور کرتا ہے۔

جو کے آٹےکا ابٹن۔
چار چمچع جو کا آٹا ليں، اس ميں لسي ڈال کر پيسٹ بناليں، اسے ہاتھوں پاؤں چہرے اور گردن پر لگائيں، اس سے جلد صاف اور اجلي ہوتي ہے۔

سرسوں کا ابٹن۔
چار چمچع سرسوں کو دہي ميں اچھي طرح پيس ليں، اسے ہاتھ پاؤں کي جلد پر لگائيں، اس سے جلد کے پھٹنے اور خشکي کا مسئلہ حل ہو جاتا ہے۔

گلاب کا ابٹن۔
ايک کپ گلاب کي پھنکڑیوں کو کچے دودھ ميں اچھي طرح پيس ليں، اس ميں ايک چمچع پسے ہوئے تل ملا کر پيسٹ تيار کرليں، اس پيسٹ کو چہرے پر لگائيں، اس سے چہرہ چکمنے لگتاہے۔

شہد اور بادام  کا ابٹن۔
دو عدد باداموں کورات کو دودھ ميں بھگوديں، صبح باداموں کو چھيل کر پيس ليں، اس ميں آدھا چمچع شہد اور ايک چمچع ملک پاؤڈر ملا کر پيسٹ بناليں، ضرورت ہونے پر اس ميں دودھ ملاليں اس پيسٹ کو چہرے اور گردن پر لگائيں، يہ پيسٹ جلد کو صاف ملائم اور خوبصورت بناتا ہے۔

نيم اور صندل  کا ابٹن۔
نيم کي نرم پتيوں کا باريک پيست دو چمچع صندل کاسفوف دو چمچع، بيسن ايک چمچع، ہلدي آدھا چمچع اور ايک چمچع دہي، ان سب کو ملا کر اچھي طرح پھينٹ ليں، ضرورت ہو تو دہي اور بھي ملايا جاسکتا ہے، اسے چہرے، ہاتھوں، پاؤں، گردن، اور کمر پر لگائيں، اس سے جلد ملائم اور چمک ار بنتي ہے۔

چھوہارے کا ابٹن۔
دو چھوہارے اور ايک بادام کو رات بھر کے لئے دودھ ميں بھگو ديں، صبح بادام کو چھيل کر چہوہاروں کے ساتھ پيس ليں، اس ميں دو چمچع گہيوں کا آٹا، تين چار بوند بادام روگن ملا کر ضرورت کے مطابق دودھ ملا پيسٹ بناليں، اسے چہرے، گردن اور کمر پر لگائين، ہر طرح کے داغ دھبوں کيل مہاسوں اور چھائيوں کو دور کرتا ہے۔

چرونجي کا ابٹن۔
ايک چمچع چرونجي کو رات بھر دودھ ميں بھگو کر رکھ ديں، صبح اچھي طرح سے پيس ليں، اس ميں تين چار بوند ليموں کا رس ملائيں، اسے چہرے، کمر، پيٹھ اور گردن پر لگائيں، اس سے کيل مہاسے اور جھرياں دور ہوتي ھيں، يہ ابٹن داغ دہبوں کو بھي دور کرتا ہے۔

 


 
New Page 1 iPaki News Jobs at  Ipaki.com iPaki Classifieds iPaki Music iPaki Forum iPaki Yellow Pages Ecards iPaki Urdu