بالوں کي خوبصوتي۔بالوں
ميں خشکي سکري، بالوں کا سفيد ہونا وغيرہ۔
خشکي اور سکري
ڈينڈرف يعني سکري
يا خشکي بالوں ميں ہونے والي عام پريشاني کا باعث ہے، اگر بال سياہ اور گھنے
ہوں، ليکن ان ميں ڈينڈرف کا مسئلہ ہو، تو بالوں کي ساري کشش ختم ہوجاتي ہے،
ڈينڈرف کي وجہ سے بالوں ميں کئي طرح کے مسائل جيسے بالوں کا پتلا ہونا، بالوں
کا قبل از وقت سفيد ہونا، بالوں کا جھڑنا، بالوں کي قدرتي چمک ختم ہوجانا وغيرہ
پيدا ہوجاتے ھيں۔
بالوں ميں خشکي ہونے کي وجوہات۔
بالوں کو اچھي طرح صاف نہ کرنا، بالوں ميں
ٹھيک طرح سے کنگھي نہ کرنا بالوں ميں تيل نہ لگانا، سخت صابن سے بالوں کو
دھونا، بالوں کو خشک کرنے کيلئے ھئير ڈرائير کا استعمال کرنا، بار بار
پرومنگ کرانا، وغيرہ وجوہات سے بھي ڈينڈرف کي پريشاني کا مسئلہ پيدا ہوجاتا ہے،
دوسروں کي کنگھي، ٹاول تکئيہ، ھئير بينڈ وغيرہ استعمال کرنے سے بھي ڈينڈرف کي
پريشاني پيدا ہوجاتي ہے، جسم ميں وٹامن اے، ڈي کي کمي ہونا، ذيابطيس ميں مبتلا
ہونا، حيض متعلقہ خرابي، ذہني تناؤ، زيادہ دکھي يا مايوسي ہونا، تکان، غلط رہن
سہن ہر وقت ٹوپي يا ھيٹ پہنے رہنا، تو بالوں کو رنگنے کے لئے کيميائي خضاب اور
نگ کا استعمال کرنا وغيرہ وجوہات سے بھي ڈينڈرف کا مسئلہ پيدا ہوتا ہے۔
ان باتوں پر توجہ ديں۔
بالوں کے مسئلہ پر خصوصي توجہ ديں، بالوں کي صفائي نہ ھونے کي وجہ سے بالوں ميں
جمي پيٹري کي وجہ سے بالوں کو مطلوبہ مقدارميں آکسيجن اور مناسب غزائيت فراہم
نہيں ہوپاتي، جس کي وجہ سے بال کا جھڑنا، بال سفيد ہونا، ڈينڈرف وغيرہ کے مسائل
پيدا ہوتے ھيں۔ سخت صابن ، گھٹيا شيمپو کا استعمال نہ کريں۔ بالوں ميں زيادہ ڈائي ، بليچنگ يا پرم نہ کرائيں۔ کسي دوسرے شخص کي کنگھي تولئيے تکئيہ ھئير بينڈ وغيرہ کا استعمال نہ کريں، اس
سے خشکي کي انفيکشن ايک دوسرے ميں پھيل جاتا ہے۔ ذہني تناؤ سے بچيں، پريشانيوں سے آزاد رھيں۔ دير رات تک نہ جاگيں، صبح جلد بيدار ہوں۔ بھر پور نيند ليں، نيند ميں کٹوتي نہ کريں۔ چائے ، کافي، کولڈ ڈرنکس، سگريٹ وغيرہ کا استعمال نہ کريں۔ تيل، مصالحےدار چيزيں، ميدہ سے تيار چيزيں اور کھٹي چيزوں کا زيادہ استعمال نہ
کريں۔