بالوں کي خوبصوتي۔بالوں
ميں خشکي سکري، بالوں کا سفيد ہونا وغيرہ۔
بالوں کا جھڑنا
خوبصورت اور پر کشش شخضيت کيلئے صحت
مند اور خوبصورت جسم کے ساتھ ساتھ بالوں کا خوبصورت ہونا ضروري ہے، بالوں کا
تعلق جسني کشش سے بھي ہے، مرد خوبصورت سياہ، گھنے اور لمبے بالوں والي عورتوں
کو زيادہ پسند کرتے ھيں، اس لئے عورتوں کو اپنے بالوں کے بارے ميں خاص توجہ
ديني چاہئيے، بالوں کے متعلق لاپرواہ ہونے سےبالوں کي کشش ختم ہوجاتي ہے اور
بال گرنے لگتے ھيں، بالوں کا اگنا اور گرنا قدرتي عمل ہے، روزانہ گرنے والے
بالوں کي جگہ نئے بال نکلتے رہتے ھيں، روزانہ بيس تيس بال گرنا قدرتي ہے، اگر
اس سے زيادہ بال گر رہے ھيں، تو بالوں کي حفاظت کے بارے ميں خاص توجہ دينا
ضروري ہے۔
بالوں کے گرنے کي وجوہات۔
لمبي بيماري، مورثي، ڈين ڈرف،
آلودگي، ڈائٹنگ، ذہني تناؤ، گندگي، ہارمونز کا عدم توازن، تيز شيمپو، گھٹيا
صابن، ڈائي کا استعمال، ماحول، غلط عمل، بے قاعدہ معمول، بالوں کي جڑوں ميں
فنکس کي چھوت، بے خوابي، نيند کي گوليوں کا استعمال کرنا، بالوں ميں تيل نہ
لگانا تيز خوشبو دار تيل کا استعمال کرنا، زيادہ دونوں تک مايع حمل گوليوں کا
استعمال کرنا، مينوپاز، وغيرہ وجوہات سے بال گرنے لگتے ھيں،دوران حمل جسم ميں
پروجيسٹرون نامي ھارمون کا اضافہ ھو جانے سے اس کا براہ راست اثر بالوں پر پڑتا
ہے، اس کي وجہ سےبھي کسي کسي عورت کے بال گرنے لگتے ھيں۔
ان باتوں پر توجہ ديں۔
بال گررہے ھيں، تو بالوں ميں بليچ، گرم
ڈارئي، وغيرہ نہ کرائيں، بالوں کو خشک کرنے کے لئے ھئير ڈرائير کا استعمال نہ
کريں۔ دن بھر ميں کئي بار کھنگھي کريں، کھنگھي کرنے
سے سر کي جلد ميں خون کے دورے ميں اضافہ ھوتا ہے جس سے بالوں کو غذائيت حاصل
ھوتي ہے، اور بال مظبوط ہوتے ھيں۔ بالوں کو دہونے کے لئے ٹھنڈے پاني کا استعمال
کريں زيادہ گرم پاني، بالوں کي جڑوں کو نقصان پہنچاتا ہے۔ غسل کرنے کے بعد بالوں کو کپڑے سے زور زور سے
رگڑ کر خشک نہ کريں، ملائم روئيں دار تولئيے کو ھلکے ہاتھوں سے بالوں پر پھير
کر بالوں کو خشک کريں۔ تيز دھوپ ميں کھڑے ہو کر بالوں کو خشک نہ
کريں، تيز دھوپ بالوں کے قدرتي عمل کو نقصان پہنچاتي ہے، جس سے بالوں کي
جڑيں کمزور ہوجاتي ھيں اور بال زيادہ گرنے لگتے ھيں، بالوں کو فطري طور پر خشک
ھونے ديں۔ گيلے بالوں ميں کنگھي نہ کريں اس سے بال
زيادہ گرنے لگتے ھيں، بالوں کو سنوارنے کے لئے گول منہ والے چوڑے دانتوں
والے برش يا کنگھي کا استعمال کريں۔ بالوں کي باقاعدہ مالش کريں، بالوں کي مالش
کے لئے اپني انگليوں سے بالوں کو جڑيوں کي مالش کريں، سر کو تھپتھپائيں اور
اپني انگليوں کو بالوں ميں پھنسا کر کھينچيں، ايسا کرنے سے سر کي جلد ميں خون
کا دورہ تيزي سے ہونے لگےگا، جس سے بولوں کو غذئيت اور مظبوطي ملے گي۔ بالوں کي حفاظت کے لئے غذائيت آميز خوراک
ليں، اپني خوراک ميں ہري سبزيوں، تازہ پھلوں، خشک پھلوں، دودھ، پنير، وٹامن اے،
بي کمپليکس، پروٹين، آئرن وغيرہ سے بھر پور خورني چيزوں کو شامل کريں۔
بالوں کو جھڑنے سے روکنے کيلئے نسخے۔
بال زيادہ گرنے پر پندرہ دن ميں ايک بار ے
ايک انڈے کي زردي کو پانچ چھ چمچہ ميں ڈال کر اچھي طرح پھينٹ ليں، اسے ھلکے
ہاتھوں سے بالوں کي جڑوں ميںاچھي طرح سے لگائيں، اور انگليوں کي پوروں سے
ھلکے ھلکے مالش کريں، پندرہ منٹ بعد بالوں کو ٹھنڈے پاني سے دھوليں، گاجر ميں
کيلشئيم، فاسفورس، وٹامن، اے، وغيرہ عناصر کافي مقدار ميں پائے جانے والا بيٹا
کير يٹون بالوں کو مضبوطي عطا کرتا ہے، جس سےبال گرنے بند ھوجاتے ھيں، يہ نسخہ
روزانہ استعمال کرنے سے ضرور فائدہ دکھائي ديتا ہے۔ سبز دھنيے کے پتوں کا رس چار چمچہ ليں، اسے
بالوں کي جڑوں ميں ھلکے ہاتھوں سے لگائيں، ايک گھنٹے کے بعد بالوں کو دھوليں،
سبز دھنيے ميں کافي مقدار ميں کيلشئيم فاسفورس، آئرن، وٹامن، اے،
بي، سي، وغيرہ عناصر ملتے ھيں، جو بالوں کو جڑوں سے غذائيت دے کر بالوں کو
مظبوطي عطا کرتے ھيں، جس سے بالوں کا گرنا بند ہوجاتا ہے۔