ايک
بڑے برتن ميں اتنا نيم گرم پاني ليں کہ آپ کے پاؤں موزے کي جگہ تک ڈوب جائيں،
وہاں اس پاني ميں دو چمچع نمک اور آدھا ليموں کا رس ملاديں، اس پاني ميں پاؤں
کو کچہ دير ڈبو کر رکھيں، ليموں کے چھلکوں کو پنجوں اور ايڑيوں پر اچھي طرح
مليں،ليموں اچھي قسم کا فريشنر ہے، جو بدبو دور کرنے کے ساتھ ساتھ پاؤں کو
تازگي اور ٹھنڈک بھي ديتا ہے چھلکے کو رگڑنے سے جلد پر جمے مردہ خلئيے نکل جاتے
ھيں۔ دو
ليڑ نيم گرم پاني ميں دو چمچع پودينے کا رس ملائيں، اس پاني ميں اپنے پاؤں کو
دس پندرہ منٹ تک ڈبو کر رکھيں، پودينے ميں وٹامن سي، آئرن فالک ايسڈ وغيرہ پايا
جانے والا ايک طرح کا تيز بو والا عنصر پاؤں کي بدبو کو دور کرتا ہے۔ دو
ليٹر پاني ميں دو چمچعع چائے کي پتي ميں موجود ٹيٹین اور فيٹين اجزاء پاؤں ميں
زيادہ پسنہ آنے کي پريشاني کو دور کرتے ھيں۔ پاؤں کو پاني سے اچھي طرح دھونےکے بعد تولئيے سے پونچھ کر خشک کرليں، اب عرق
گلاب ميں بھيگي روئي کے ٹکڑے کو پاؤں پر رگڑيں، عرق گلاب ميں موجود ٹينک ايسڈ
اور قدرتي خوشبو وغيرہ اجزاء پاؤں کي بد بو کو دور کر ديتے ھيں، يہ پاؤں کو
ملائم اور خوبصورت بناتے ھيں۔
پاؤں کي تکان دور کرنے کے طريقے۔
پاؤں کي تکان دور کرنے کے لئے پاؤں کو ٹھنڈے پاني ميں ڈبو کر رکھيں يا برف
مليں، اس سے پاؤں کے پٹھوں ميں سکڑن پيدا ہوگي اور خون کا دورہ تيزي سے بڑ
ہےگا، جس سے پاؤں کي تکان دور ہو جاتي ہے۔ پاؤں زيادہ تھکے ہونے پر پر ان پر باري باري نيم گرم پاني اور ٹھنڈے پاني کے
چھينٹے ماريں، پاؤں کي خلئيوں ميں تيزي سے درجہ حرارت تبديل ہونے سے پٹھوں ميں
خون کا دورہ تيز ہوجاتا ہے،جس سے پاؤں کي تکان فورا دور ہو جاتي ہے۔ زيادہ دير تک پاؤں کولٹا کر رکھنے سے پاؤں ميں سوجن اور تکان پيدا ھوتي ہے، اسے
دور کرنے کے لئے آدھي بالٹی نيم گرم پاني ميں نمک ملا کردس پندرہ منٹ تک پاؤں
ميں دود اور جلن ہونے پر پاؤں کے تلوؤں پر مہندي لگائيں مہندي ميں پائے جانے
والے اجزاء پاؤں کو آرام اور ٹھنڈک فراہم کرتے ھيں۔ ايڑياں زيادہ پھٹي ھونے پر ايک چمچہ سرسوں کے تيل ميں ايک چمچہ ھلدي ڈال کر گرم
کرليں، نيم گرم پيسٹ داڑوں ميں لاگائيں، يہ نسخہ استعمالکرنے سے کچھ ہي دنوں
ميں ايڑيوں کي دراڑيں بھر جاتي ھيں، سرسوں کے تيل ميں ايليل آيسو تھائيوسائنيٹ
اور ہلدي ميں پائے جانے والے عناصر ايڑيوں کي دراڑوں کو بھر ديتے ھيں۔ ايک
چمچہ ليوں کا رس، ايک چمچہ گليسرين، ايک چمچہ آلو کے تيل ملا کر پھٹي ايڑياں
ہموار ہوجاتي ھيں، يہ بہترين قسم کا موئسچرائزر ہے، اسے روزانہ استعمال
کرنے سے ايڑياں خوبصورت اور ملائم بني رہتي ھيں۔ آدھي پيالي دودہ ميں ايک بريڈ اور چار پانچ بوند بادام روغن ڈال کر اچھي طرہ
پھينٹ ليں، اس پيسٹ کو پھٹي ايڑيوں پر رگڑيں۔ آدھے گھنٹے بعد نيم گرم پاني سے دھوليں، يہ نسخہ ايڑيوں کي دھول مٹي کو اچھي
طرح نکلا ديتا ہے، دودہ اور بريڈ دراڑوں کے اندر تک ايڑيوں کو اچھي طرح صاف
رسيتے ھيں اور مردھ خلئيوں کو نکال ديتے ھيں، بادام روغن کا موئسچرائزرايڑيوں
کو ملائم رکھتا ہے۔