بازو اور ٹانگيں : اپنے بازئوں اور ٹانگوں کي طرف
ديکھيں، کيا وہاں آپ کے ناپسنديدہ بالوں کي نشو نما بہت تيزي سے ہو رہي ہے؟ آپ
انکو ايک شگفتہ لک عطا کرسکتي ہيں، ويکسنگ کے ذريعے بالوں کو صاف کرنے کا
بہترين اور دير پا عمل تصور کيا جاتا ہے بازاروں ميں پہلے سے تيار شدہ ويکسنگ
کريم دستياب ہے، ويکس کئے گئے حصہ پر ٹالکم پائوڈر لگائيں، بالوں کو صاف کرنے
کے بعد جلد پر موئسچررائز کا استعمال کريں پھر پيڈي کيور اور ميني کيور کريں۔
بليچنگ : بليچنگ سے جلد صرف گوري ہي نہيں نظر آتي ہے بلکہ اس سے جلد ميں گلابي
پن بھي پيدا ہوتا ہے جلد ميں سرخي بھي آتي ہے ايک ٹيبل اسپون ہائيڈروجن
پرآکسائيڈ ميں چند قطرے ايمونيا کے شامل کرکے چہرے پر لگائيں بيس منٹ بعد ہلکے
گرم پاني سے دھوڈاليں، بہت زيادہ حساس جلد پر بليچنگ کرنے سے پرہيز کرنا چاہئے۔
فيشل : شادي سے دو دن قبل فيشل کريں اس سے دوران خون
بڑھنے اور تمام مردہ جلد کي صفائي ہونے ميں مدد ملتي ہے، يہاں ميں آپ کو مختلف
قسم کي جلد کيلئے گھر ميں بننے والے چند مختلف فيشل بتارہي ہو۔
چکني جلد کيلئے : ايک انڈے کي سفيدي ميں ايک ٹي اسپون
شہد ملائيں اور گاڑے ليپ کو چہرے پر لگائيں سات منٹ بعد دھو ليں يا دو ٹيبل
اسپون پيپيتہ کا گودا ليموں کے رس کے ساتھ ملاليں، بيس منٹ کيلئے چھوڑ ديں، اور
پھر دھوليں يا پھر کسي بھي پھل کے گودے ميں سے رس نکال ليں جيسے نارنگي، تربوز
يا پييتا اور اس کو چہرے پر ماسک کے طور پر استعمال کريں، اس سے آپ کو بہت آرام
ملے گا اس سے جلد کي صفائي ہوتي ہے، تمام مسامات بند ہوجاتےہي اور دوران خون
بڑھتا ہے۔
خشک جلد کيلئے : ايک ٹيبل اسپون زيتون کا تيل لے ليں اور
اس کو تازہ کريم ميں اچھي طرح ملاليں، اس ليپ کو چہرے پر دس منٹ کيلئے لگاليں
پھر اس کو روئي کي مدد سے صاف کرليں پھر چہرے کو ہلکے گرم پاني سے دھوليں يا
ايک ٹيبل اسپون شہد ميں موسمي کے رس کے 15 قطرے ملائيں، ايک ٹيبل اسپوپ ملتاني
مٹي اور ايک ٹيبل اسپون عرق گلاب اس ميں شامل کريں اچھي طرح ملائيں اور چہرے پر
لگائيں پھر دس منٹ کے بعد چہرہ دھوليں يا بادام اور زيتون کا تيل، ايک ٹيبل
اسپون کارن فليکس يا تيل کے بدلے تازي کريم لے کر ان کو اچھي طرح ملا کر چہرے
پر لگا کر دس منٹ کيلئے چھوڑ ديں پھر اچھي طرح دھوليں۔