Download Urdu Font ipaki.com
News Islam Pakwan Urdu Adab Women Children










خوبصورت دلہن بننے کے گر۔
غسل : اچھے قسم کے صابن سے غسل کريں، جس پاني سے آپ نہائيں اس ميں چند قطرے اپني پسند کي خوشبو کے شامل کرليں، اگر آپ گرم پاني سے نہا رہي ہيں تو آخر ميں اپنے جسم پر ٹھنڈا پاني ڈاليں، کيونکہ گرم پاني جسم کے مسام کھول ديتا ہے، ٹھنڈے پاني سے جسم کے مسام بند ہوجاتے ہيں اور دھول مٹي کے اندر داخل ہونے کے امکان ختم ہوجاتےہيں، اب بچا کچا پاني اپنے جسم پر ڈال ليں پھر ايک کھردرا توليہ لے کر پانے جسم کو اچھي طرح صاف کرليں اور اتنے دبائو سے تب تک صفائي کرتي رہيں جب تک آپ کي جلد سرخ نہ ہوجائے، جب آپ خود کو خشک کرليں تو باڈي اسپرے اور پائوڈر استعمال کرسکتي ہيں۔
ميک اپ : ميک اپ کرتے وقت يہ بات ذہن ميں رکھني چاہئے کہ زيادہ زيادہ قدرتي لک ديں۔
کلينزنگ : سب سے چہرے کو کلينزنگ ملک کي مدد سے صاف کرليں، سادہ پاني سے جتني بار چاہيں آپ اپنا چہرہ دھوسکتي ہيں اپنے چہرے کے چکنے تاثر کو کم کرنے کيلئے آپ کو عرق گلاب کا ٹانک استعمال کرنا چاہئے روئي کے ٹکڑوں و عرق گلاب ميں بگھوئيں اور اپنے چہرے پر لگائيں پھر موئسچررائزر اور فائونڈيشن لگائيں، اپني جلد کو گلابي تاثر دينے کيلئے گلابي ٹونر لگائيں۔
ٹھوڑي : کناروں پر ہائي لائٹر استعمال کريں زيادہ لمبي ٹھوڑي کيلئے گہرا شيڈ لگائيں دوہري ٹھوڑي کو چھوٹا اور خوبصورت دکھانے کيلئے پوري ٹھوڑي پر روج کا استعمال کريں۔
ناک : اپني ناک کو ستواں تاثر دينے کيلئے نوک پر ہائي لائٹر استعمال کريں اور سائيڈ پر گہرا شیڈ لگائيں بہت زيادہ ستواں ناک کيلئے ہائي لائٹر کي سدھي لائن لگائيں۔
چيک بون : اوپر کي طرف چند برش کي مدد سے اپني چيک بون کو نمايا اور دلکش بناسکتي ہيں۔
ہونٹ : لپ اسٹک ايسے رنگوں کي استعمال کريں جو کہ آپ کے چہرے کي رنگت سے ملتي جلتي ہو اس سے پہلے کہ آپ لپ اسٹک لگائيں آپ اپنے ہونٹوں کو اچھي طرح صاف کرليں، اور ان پر بھي وہي فائونڈيشن لگائيں جو کہ باقي چہرے پر لگايا تھا، لپ پنسل کي مدد سے آئوٹ لائن کو شيپ ديں، پھر اپني لپ اسٹک کو ضو فشاں تاثر دينے کيلئے اپ اسٹک کي مدد سے لپ گلوس لگائيں، بہت زيادہ پھيلے ہوئے ہونٹ چاہے وہ اوپر کا ہو نيچے کا اپنے ہونٹ کو چھوٹا دکھاے کيلئے گہرے شيڈ کي لپ اسٹک کا استعمال کريں۔
آنکھيں : آنکھوں کا ميک اپ کرنے ميں بہت احتياط کي ضرورت ہوتي ہے، ياد رکھيں کہ آپ کي آنکھوں ميں ہر تاثر نظر آتا ہے اچھي طرح بنائي گئي بھنئوں سے ايک عام چہرے کو خاص بنايا جاسکتا ہے شادي کے دن کم از کم دو دن قبل اپني بھنوئوں کو دلکش شيپ ديں پتلي پيشاني والي لڑکيوں کي بھنوئوں کا خم گہرا نہيں ہونا چاہئيے، چوڑي پيشائي والي لڑکيوں يا گول يا چوکور پيشائي والي لڑکيوں کے چہرے گہرے خم والي بھنوئوں کے ساتھ ہي اچھے لگتے ہيں، آئي لائز کے استعمال سے آپ کي آنکھيں بڑي نظر آئيں گي، آئي شيڈو گہرے  شیڈ کا استعمال کريں مسکارا آپ کي پلکوں کو بڑا اور موٹا دکھانے ميں مدد کرے گا۔
بالوں کا انداز : سادھ ہئير اسٹائل بنائيں اپنے بالوں کو ايسا انداز مت ديں جو کہ آپ نے پہلے پہلے کبھي نہ بنايا ہو، بالوں کا دلکش انداز آپ کو اور کچھ بنائے يا نہ بنايئ ليکن پر کشش اور متاثر کن ضرور بناتا ہے بالوں کو اچھي طرح سے برش کريں، اپنے بالوں کو تازہ پھولوں سے سجائيں۔
اب اپني پسنديدہ خوشبو کا استعمال کريں اور اپني ہتھيليوں پر لگانا نہ بھوليں اپنے کپڑے پہنيں اور زيورات پہنيں۔
 

اگلہ صفحہ

3

پچھلہ صفحہ

New Page 1 iPaki News Jobs at  Ipaki.com iPaki Classifieds iPaki Music iPaki Forum iPaki Yellow Pages Ecards iPaki Urdu