پر کشش لک کيلئے ضروري ہےکہ اس کي ايک ايک جزئيات پر گہري نظر رکھي جائے، نہايت
محطاط انداز ميں ميک اپ کرنے کي ضرورت ہے اور اسکي کے ساتھ ہي لوازمات کا
احتياط اور مناسبت سے انتخاب کرنا چائيے۔
ايک خوبصورت چہرہ لوازمات کے بغير اسي طرح نامکمل ہےجس طرح کہ ايک بيلٹ اور ڈال
کے بغير، لوازمات ميں ہاتھ کي گھڑي، کمر کي پيٹي، سن گلاس، جيولري، ہنيڈ بيگ
جوتے، سينڈل اور سکاف وغيرہ شامل ہيں اس سے پہلے کہ ہم حسن ميں اضافہ کرنے والي
اشياء کے بارے ميں باتيں کريں، يہ بتاتے چليں کہ ان کا استعمال ايسا ہونا چاہئے
کہ شخصيت ميں نکھار آئے يہ نہ ہو کہ ان کے غلط استعمال سے آپ تماشا بن جائيں۔
سينڈلز: بازار ميں آپ کو جوتوں اور سينڈلز کي ہزاروں
اقسام مليں گي، انہيں آپ تين حصوں ميں تقيسم کرسکتي ہيں ايک مردوں کيلئے دوسرے
خواتين کيلئے اور تيسرے بچوں کيلئے فٹ وئير پارٹيز، آفس اور گھر ميں
استعمال ہوتے ہيں اور اسپورٹس کے ميدان ميں ايک بنيادي ضرورت ہے۔
جوتے اور سينڈلز باہري خوبصورتي کو مد نضر رکھ کر پہننا چاہئے، خوبصورتي اپني
جگہ مگر ان کي پائيداري اور پہننے کے بعد آرام کا بھي خيال رکھاجائے ياد رہے کہ
ہلکے جوتے اور سينڈلز کشن کي طرح محسوس ہوتے ہيں، ٹائٹ شوز پائو اور تلوے کا
تکليف دينے کے ساتھ ساتھ نقصان پہنچاتے ہيں اسلئے ان سے گريز کرنا چاہئے
کہ اگر آپ ان خواتين ميں سے ہيں جو اونچي ايڑي کے جوتے پسند کرتي ہيں تو يہ بات
ذہن ميں رکھيں کہ انہيں ايک خاص موقع پر ہي پہننا چاہئے، ہر وقت نہيں وزن کا
استعمال آپ کي چال ميں فرق پيدا کردے گا اور ٹخنے ميں موچ کا سبب بھي بن سکتا
ہے۔