سينڈلز کس طرح خريدئے جائيں؟ جوتے ايسے ہوں جو آپ کے لباس سے مطابقت رکھتے ہوں،
چمڑے کے جوتے کے علاوہ مارکيٹ ميں جوٹ، کينوس، کپڑے اور ديگر فائبر کے شوز بھي
دستياب ہيں، کينوس اور کپڑے کے جوتوں کي ديکھ بھال قدرے آسان ہے کيونکہ يہ گندے
ہوجائيں تو انہيں صابن اور پاني سے دھويا جاسکتا ہے، ليدر کے شوز استعمال سے
قبل پالش چاہتے اور جب استعمال ميں نہ ہو تو انہيں کسي بکس ميں رکھنا چاہئے۔
جب بھي جوتے خريديں کوالٹي کو ذہن ميں رکھيں، معروف اور اچھي کمپنيوں کے جوتے
خريديں موسم کے حساب سے جوتوں کے استعمال ميں تبديلي آتي رہتي ہے، گرميوں ميں
ہلکے پھلکے يا کھلے سينڈلز موزوں رہتے ہيں، گرميوں ميں بند جوتے پائوں سے پسينے
کے اخراج کا باعث بنتے ہيں، برسات کےموسم ميں ليدر شوز سے گريز کيا جائے، کپڑوں
کے جوتے بھي مناسب نہين رہتے يہ گيلے ہونے کے بعدخشک ہونے ميں وقت ليتے ہيں
اپنے جوتوں کو خشک اور پالش شدہ رکھيں، انہيں پہنتے وقت يہ بات ذہن ميں رکھيں
کہ يہ آپ کے لباس کا ہي ضروري حصہ ہيں۔
بيلٹ : يہ خوبصورت شے لباس کي خوبصوتي ميں اضافہ کا سبب
بنتي ہے، اسے پتلون، جينز اور اسکرٹ پر پہنا جاسکتا ہے، فراک پر بي اس کا
استعمال جاذب نظر ہوتا ہے بيلٹ آپ کي کمر سے لمبي ہوني چاہئے ٹائٹ بيلٹ آپ کو
بے سکوني ميں مبتلا کرسکتي ہے اور آپ آزادي سے موو نہيں کر سکتے۔: