Download Urdu Font ipaki.com
News Islam Pakwan Urdu Adab Women Children










حسن کے نکھار ميں مدد دينے والي اشياء۔

 
اگر دنيا کے ديگر ممالک سےموازنہ کيا جائے تو پاکستان ميں بيلٹ کي ورائٹي نہ ہونے کے برابر ہے، اس کي وجہ غالبا ہمارا کلچر ہے، بہر حال آج بيلٹ صرف چمڑے کي ہي نہيں، ميٹل، کپڑے اور جوٹ کي بھي دستياب ہے، آپ کو بازار ميں انواع و اقسام کي بيلٹ مل جائيں گي جن پر نقش و نگار بنے ہوں گے ميٹل بيلٹ ديرپا ہيں، مگر زرا وزني ہوتي ہيں، کلاتھ بيلٹ مناسب ہے کہ ان کو دھويا جاسکتا ہے اور پھر استري بھي کي جاسکتي ہے، جوٹ کي بيلٹ ٹين اينج ميں زيادہ پسند کي جاتي ہے۔
بيلٹ کو تہہ کرکے نہيں رکھنا چاہئے ورنہ ان ميں تہہ کا نشان پڑجاتا ہے، انہيں سيدھے سيدھے کپ بورڈ ميں لٹکا ديں، اگر صفائي کي ضرورت پيش ہے تو گيلے کپڑے سے صاف کريں، اس کے بعد ايک کپڑے کو سرسوں کے تيل ميں بگھو کر ان پر پالش کرنے سے ان کي اصل چمک واپس آجاتي ہے، اگر آپ کي کمر پتلي ہے تو آپ پر رنگين بيلٹ بڑے بکل کے ساتھ استعمال کريں، اس سے آپ کا فيگر نمايا ہوگا اور موٹي کمر والي خواتين بيلٹ کا استعمال کرتے وقت محتاط رويہ اختيار کرین ان کيلئے پتلي بيلٹ چھوٹے بکل والي مناسب رہے گي، بيلٹ ضرور خريدتے وقت اس کو اپنے لباس سے ضرور ميچ کرليں۔
اسکارف : مختف رنگوں، ڈيزائنوں اور ميٹريل ميں دستياب ہيں سلک اسکارف سے قطع نظر آپ کا ٹن اور وولن اسکارف خريد کر استعمال کرسکتي ہيں، آپ انہيں اپنے سريا گلے پر اوڑھ سکتي ہيں اور گلے کي شکنون کو چھپاسکتي ہيں۔
اگر آپ کو اچانک باہر جانا پڑ رہا ہے تو اور بال سنوارنے کيلئے آپ کے پاس وقت نہيں ہے تو ايسے ميں اسکارف ايک معاون کي حيثيت سے آپ کے سامنے آتا ہے سر پر لپيٹ ليں اور روانہ ہوجائيں، اگر آپ نے چھوٹے گلے کي قميض پہن رکھي ہے، تو گلے کے گرد اسکارف لپيٹ لينے سے گردن کي شکنيں سردہوائوں سے محفوظ رہتے ہيں اگر آپ ورزش کي کلاس اٹينڈ کرتي ہيں تو اسکارف کو اپنے سر پرہيئر بينڈ کے طور پر استعمال کرسکتي ہيں، اس سے آپ کے بالوں کو سہارا ملے گا اور بال ورش کے دوران آپ کو بار بار پريشان نہيں کريں گے، آپ اسکارف کي مدد سے بالوں کو باندھنے کے علاوہ جوڑا بھي بناسکتي ہيں۔
جو خواتين پہلي بار اسکارف استعال کر رہي ہوں انہيں دو چار پوائنٹ ذہن ميں رکھنے کي ضرورت ہے، جس وقت آپ اسکارف استعمال کريں تو خود کو آئينے کے سامنے رکھيں، اگر آپ اپنے لک سے مطمئن ہيں تو پھر باہر نکليں ورنہ کوئي اور انداز اختيار کريں، جب بھي اسارف استعمال کريں تو اسے آئرن ضرور کريں۔

اگلہ صفحہ

3

پچھلہ صفحہ

New Page 1 iPaki News Jobs at  Ipaki.com iPaki Classifieds iPaki Music iPaki Forum iPaki Yellow Pages Ecards iPaki Urdu