Download Urdu Font ipaki.com
News Islam Pakwan Urdu Adab Women Children










حسن کے نکھار ميں مدد دينے والي اشياء۔

 

اپنے گلاسز کو صاف رکھيں اور صفائي کيلئے نرم کاٹن استعمال کريں اور ہميشہ انہيں ان کے کيس ميں رکھيں۔
گھڑياں : گھڑياں نہ صرف فيشن کے طور پر پہني جاتي ہيں بلکہ آج کے دور کي ضرورت بھي ہيں، بازار ميں انکي بھي بے شمار اقسام اور ڈيزائن موجود ہين کچھ ماڈلز ميں آپ کو کمپاس بھي ملے گا، جو آپ کو سمت يا پھر بلڈ پريشر بتاتے ہيں، ان ميں سفر کا فاصلہ بنانے کي بھي اہليت ہوتي ہے اور ظاہر ہے وقت بتانا تو ان کا بنيادي فريضہ ہے ہي۔
گھڑيوں کو خواتين کے نزديک ايک فيشن آئيٹم تصور کيا جاتا ہے، کچھ گھڑيوں ميں سونے اور ہيرے کا بھي استعمال ہوتا ہے يہ دراصل کلائي بند کا نعم البدل ہوتي ہين، ان گھڑيوں کے ڈائل رنگين اور بيلٹ بھي ديدہ زيب ہوتے ہيں، گھڑياں پہننے والي کي شخصيت کو ريفليکٹ کرتي ہيں، گھڑياں مہنگي کچھ روايتي اور کچھ نہايت کم دام ہوتي ہيں۔
انہيں خريدتے وقت ذہن ميں کلائي کا سائز ضرور رکھيں، اگر آپ اوور ويٹ ہيں تو چھوٹے ڈائل کي گھڑي ہرگز استعمال نہ کريں، خواتين کو ويسے بھي بڑے ڈائل کي گھڑيوں سے دور ہي رہنا چاہئے ورنہ ان کے ہاتھ مردوں کي طرح لگيں گے استعمال ميں نہ ہوں تو گھڑياں محفوظ جگہ پر رکھنا چاہئے۔
جوئيلري : يہ کہا جاتا ہے کہ ايک عورت اسي وقت مکمل ہوتي ہے جب وہ مناسب لباس کے ساتھ ساتھ مناسب زيور بھي استعمال کرے آج آپ کو مارکيٹ ميں زيوارات کي بھر مار نظرآئے گي جن ميں ہلکے اور بھاري ہر طرح کے زيورات موجود ہيں، ان ميں آپ کو قديم اور جديد دور کا سنگم بھي نظر آئے گا۔
زيورات عموما کان، ناک، گردن، سر، کمر اور پائوں ميں استعمال کئے جاتے ہيں، دفتر، رسمي تقريبات اور گيٹ تو گيدر پارٹيوں کيلئے ہلکے زيورات ٹھيک رہتے ہيں، موتي اور ديگر قيمتي پتھر سےمزين زيورات شادي وغيرہ کي پارٹي ميں پہنيں، ہيرا ہر کسي پر اچھا لگتا ہے گھر پر سونے کے زيورات پہننا ٹھيک نہيں اس سے سن کي چمک مانند پر جاتي ہے۔
اگر آ کي گردن چھوٹي ہے يا بھاري ہے نيکلس يا چھوٹي چين نہ پہنيں اسکے بدلے ميں لمبي چين پہنيں، جو خواتين سامنے سے بھاري جسم رکھتي ہيں انہيں چاہئے کہ وہ چين وہ بھي لاکٹ کے ساتھ ہرگز نہ پہنيں، وہ کان ميں بڑے بڑے ائر رنگ پہنيں، اس طرح لوگوں کي
نظريں  چہرے پر رہيں گي، موٹي خواتين اپني کمر کے گرد زيوارات پہننے سے گريز کريں۔
زيورا ڈريس کي مناسبت سے پہنيں اسکے علاوہ انکے استعمال ميں اپني عمر اور فنکشن کا بھي خيال رکھيں اور ان کے تقاضے پورے کريں، بہت زيادہ زيورات پہن کر لوگوں کي توجہ حاصل کرنے کي کوشش ہرگز نہ کريں۔

اگلہ صفحہ

5

پچھلہ صفحہ

New Page 1 iPaki News Jobs at  Ipaki.com iPaki Classifieds iPaki Music iPaki Forum iPaki Yellow Pages Ecards iPaki Urdu