Download Urdu Font ipaki.com
News Islam Pakwan Urdu Adab Women Children





خواتين کيلئے ورزش۔ورزش وزن کے ساتھ، صبح و شام کي وزشيں وغيرہ۔

آرام طلب عورت مگر شاندار بلڈر

اپني پشت کے بل سيدھي ليٹ جائيں، اپنے گھٹنوں کو موڑ کر کھڑے کرليں، اپنے دونوں پيروں کو ايک ساتھ ملاليں۔
اب ہاتھ ميں ايک ايک ڈمل پکڑيں۔
اب دھيرے دھيرے اپنے بازئوں کو اٹھاليں، يہاں تک کہ آپ کے دونوں ڈمبل چھاتيوں پر آکر مل جائيں ليکن آپ کي بانہيں پوري طرح خميدہ ہوتي اب پہلي والي پوزيشن پر واپس آجائيں، اس ورزش کو دس مرتبہ کريں۔
دم کشي :
پہلي پوزيشن کے دوران ميں گہرا سانس ليں۔
پہلا قدم گھٹنوں کو موڑ کر دونوں ہاتھ ڈمبل سميت گھٹنوں پر رکھيں۔
اگلے اور پچھلے دھڑ کو متوازن بنانے کي ورزش:
اس ورزش سے آپ کے اگلے اور پچھلے دھڑ کو بہت فائدہ ہوگا آپ کے سينے والے تمام خطوط کے علاوہ اس ورزش سے پيٹ کو متوازن اور مناسب بنايا جاسکتا ہے۔
دوسري طرف يہ ورزش آپ کے پچھلے دھڑ ميں خاص طور سے کمر ريڑھ کي ہڈي، پشت کو بے حد ديدہ زيب اور طاقتور بناتي ہيں۔
اپنے گھٹنوں کو تھوڑا سا خم دے کر کھڑے ہوں جبکہ آپ کے پيروں کے درميان فاصلہ رہے، آپ کے بازو آپ کے اطراف ميں لٹکے ہوئے ہوں، آپ اپنے  ہاتھ ميں ايک ڈمبل پکڑے ہوئے ہوں۔
پہلا قدم:
اب اپنے ہاتھوں کو اطراف ميں اوپر کي طرف اٹھانا شروع کريں۔
دوسرا قدم:
اپنے بازئوں کو اوپر کي طرف اٹھائيں۔
اب پيٹ کو سانس کھينچ کر اس قدر اندر لے جائيں جتنا آپ لے جاسکتي ہيں۔
اپنے بازئوں کو اوپر اٹھاتے جائيں يہاں تک کہ وہ فرش کے متوازي آجائيں۔
اب کہنيوں کو پوري طرح موڑليں۔
چوتھا قدم:
اپنے بازئوں کو عموممي حالت ميں نيچے لے آئيں، اس ورزش کو دس بار کريں۔

 

New Page 1 iPaki News Jobs at  Ipaki.com iPaki Classifieds iPaki Music iPaki Forum iPaki Yellow Pages Ecards iPaki Urdu