خواتين کيلئے
ورزش۔ورزش وزن
کے ساتھ، صبح و شام کي وزشيں وغيرہ۔
اوپري جسم کو متوازي بنانے کي مشق:
اس ورزش سے آپ کے جسم کو بہت فائدہ ہوتا ہے خصوصا اوپري دھڑکو متوازن بنانے ميں يہ
ورزش بنيادي کردار ادا کرتي ہيں۔
بالکل سيدھے کھڑے ہوجائيں، اپنے گھٹنوں کو پوري طرح جھکائيں، جبکہ دونوں پيروں کے
درميان فاصلہ ہو۔
آپ کے بازو کي کہني کے موڑ کے مخالف سمت ہوں، اب ڈمبل پکڑليں، اور انہیں اٹھا
کر اپنے کاوں کے متوازي لے آئيں۔
پہلا قدم:
اپنے دونوں بازئوں کو پاني چھاتي کے سامنے سے ملا کر اوپر تک لائيں ، دونوں کہنيوں
کو ملاليں۔
دوسرا قدم:
جب آپ کي کہنياں اور پنجے مل جائيں تو اپني کہنيوں کو ممکنہ حد تک اٹھائيں۔
تيسرا قدم:
اپنے سينے کے سامنے سے اپنے بازئوں کو نيچے تک لے جائيں۔
چوتھا قدم:
اب ابتدائي پوزيشن پر واپس آئيں، اس ورزش کو دس بار دہرائيں۔
سانس کا وقفہ:
جب آپ دوسرے اور چوتھے اقدام کے درميان ميں ہوں تو خوب گہرے سانس ليں، اور خارج
کريں، جبکہ قدم ايک اور قدم دو کي حالت ميں سانس اندرليں۔
ہوادار کھنچائو کي ورزش:
اس پر سکون نشستي ورزش سے خاص طور پر رانوں کے اندروني حصوں کو بہت فائدہ ہوتا ہے۔
ايک چٹائي پر بيٹھ جائيں۔
اپنے گھٹنوں کو موڑيں، جبکہ دونوں ايڑياں ملي ہوئي ہوں۔
آپ کے ہاتھ آپ کے پيروں کے پنجوں کو تھامے ہوئے ہوں۔
اب اپنے پيٹ کو جھٹکا ديں۔
پہلا قدم:
اپنے اوپر والے دھڑ کو سامنے کي طرف جھکائيں، جہاں تک ممکن ہوں آخري حد تک جائيں۔
اب اپني رانو کے اندروني نچلے حصوں ميں ہلکے قسم کے دبائوں اور کھنچائو محسوس کريں۔
جانگھوں کے مسلز کو اکڑا کر انہيں توانائي ديں۔
اس پوزيشن ميں رک کر دن تک گنتي کريں۔
اب دوبارہ پہلي والي پوزيشن پر واپس آئيں۔
اس ورزش کو کم زکم 5 مرتبہ دہرائيں۔
دم کشي اور وقفہ:
جب آپ اپنے اوپري دھڑ کو جھکائيں تو اپني سانس کو باہر کي طرف خارج کريں، جب واپس
ہو کر پہلي والي پوزيشن پر آئيں تو سانس کو اندر کي طرف کھينچيں۔