Download Urdu Font ipaki.com
News Islam Pakwan Urdu Adab Women Children





خواتين کيلئے ورزش۔ورزش وزن کے ساتھ، صبح و شام کي وزشيں وغيرہ۔

ماں بچے والي ورزش

اگر آپ گھريلو عورت ہيں، اور ماں بن چکي ہيں، تو آپ اپنے بچے کو ساتھ لے کر ورزش کريں اس طرح آپ آساني سے ورزش کرسکيں گے، اگر آپ کا بچہ تين سال کا ہے تو اور گول مٹول ہے، جبکہ آپ کے بازو اتنے طاقتور نہيں ہيں کہ اس بچے کو آساني سے اٹھا کر چاروں طرف گھما سکيں، تو پھر اپنے بچے کو ايک بازو سے اوپر اٹھانے کي کوشش کريں۔
اب بچے کو ايک بازو کي مدد سے چاروں طرف گھمائيں۔
اگر آپ کے بازو اور پشت کمزور ہے تو اس بچے کے وزن کي وجہ سے آپ کي پشت پر کھنچائو آئے گا، شروع ميں آپ پشت اور کمر ميں درد محسوس کريں گي، ليکن اس قسم کي ورزش سے آپ کے جسم کو بہت فائدہ ہوگا، اس سے آپ کے بازو مضبوط ہوں گے،آپ کي پشت ميں توانائي آئے گي، اور پوري کمر کے مسلز کو قوت حاصل ہوگي۔
يہ ورزش آپ کے جسم کو سڈول کرنے ميں مدد گار ثابت ہوگي۔
بھاري کولہوں والي عورتيں آساني  سے اور پوري طرح بچے کو اوپر تک نہيں اٹھا سکتيں اور نصف مرحلے ميں ہي رہ جاتي ہيں۔
آپ اگر شروع ميں نصف حد تک ہي اٹھا سکيں تو حوصلہ نہ ہاريں اور مشق جاري رکھيں، جب آپ کے ہاتھ جاندار ہوجائيں اور توازان بحال ہوجائےتو اس مشق کے ذريعے آپ بچے کو سر کے اوپر تک لے جاسکيں گي۔
                                                                        

 


 
New Page 1 iPaki News Jobs at  Ipaki.com iPaki Classifieds iPaki Music iPaki Forum iPaki Yellow Pages Ecards iPaki Urdu